ملک میں بد حالی اور نا انصافی کا مرکزی کردار پولیس حصہ دوئم

Posted on at


ملک میں بد حالی اور نا انصافی کا مرکزی کردار پولیس حصہ دوئم


چھوٹے جرم یا بے قصور آدمی


جو کوئی چھوٹے جرم میں یا شک کی بنا پر حوالات میں بند ہوتا ہے اس سے یہ بھی نہیں جانا جاتا کہ اس نے یہ جرم کیا ہے بھی کہ نہیں اس پر تشدد کیا جاتا ہے آگر کوئی زیادہ شور مچائے اس پر اتنے ظلم ڈھائے جاتے ہیں کہ وہ بچارا خود جرم قبول کر لیتا ہے کہ اس پر مزید ظلم نہ ہو اور وہ دنیا کے سامنے مجرم بن جاتا ہے۔


 


 



 


چھوٹے مجرموں کو عادی مجرموں کے ساتھ رکھنا


ان بے قصورلوگوں کویا چھوٹے مجرموں کو عادی مجرموں کے ساتھ رکھا جاتا ہے عادی مجرم مثلا جنہوں نے (قتل کیا ہوتا ہے۔ یا کوئی چور۔ڈاکو۔منشیات فروش) کے ساتھ رکھا جاتا ہے جن کے ساتھ رہ کروہ خطرناک مجرم بن جاتا ہے۔


 



 


چوری۔ڈکیتی۔منشات جیسے کاموں میں ملوس ہونا


ان کاموں میں یہ لوگ خود ملوس ہوتے ہیں ان کے ان لوگوں ساتھ رابطے ہوتے ہیں جو یہ کام کرتے ہیں وہ ان کو ہفتہ یا مہینہ بھیجتے ہیں جن سے پولیس والے ان لوگوں کو چھوڑ دیتے ہیں اگر کوئی شکایت لے کر آتا ہے تو اس پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی اگر توجہ دی جاتی ہے تو کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔


 



 


قانون کو توڑنا


اگر کوئی قانون نکلتا ہے تو خود اس پر عمل نہیں کرتے مثلا اگر ڈبل سواری منع ہے تو خود تین تین پولیس والے ایک موٹر سائیکل پر بیٹھے ہوتے ہیں اور لوگوں کو پکڑ پکڑ کر ان کوجرمانہ کرتے ہیں یا ان کو بلیک میل کرتے ہیں اور ان سے چائے پانی وصول کرتے ہیں۔


 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160