وصیت نامہ در حقیقت کسے کہتے ہیں ؟ ( حصہ اول )

Posted on at


 

وصیت نامے سے درحقیقت آپ کی اس خواہش کا اظہار ہوتا ہے جن سے آپ پیار کرتے ہیں ان کے مفاد اور بھلائی کا خیال ٓاپ اپنے انتقال کے بعد بھی رکھنا چاہتے ہیں وصیت ایک ایسی چیز دہے جس کے بارے میں عموما لوگ سوچنا یا اپنے کنبے سے بات کرنا پسند نہین کرتے بعض لوگ اس موضوع کو بڑھاپے کے لیے ٹالے رکھتے ہیں حالانکہ وصیت نامہ مرتب کرنے یا اسکے بارے میں سوچنے کے لیے بڑھاپے کا انتظار کرنا قطعی ضروری نہیں خاص طور پر اگر آپ دیار غیر مین کام کرتے ہیں تو آپ کے لیے بہت بہتر ہے کہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر جب آپ کو حالات اور ماحول مناسب محسوس ہو یا خاطر خواہ وصیت میسر آئے تو آپ اپنا وصیت نامہ تیار کرلیں تا کہ آپ کے پیاروں کو احساس ہو کہ آپ صرف اپنی زندگی میں ہی ان کی فکر نہیں کرتے بلکہ آپ کو اس بات کا پورا خیال ہے کہ انہیں آپ کے انتقال کے بعد بھی ہر طرح کا تحفظ حاصل ہے

بہت سے لوگ وصیت نامہ تیار کرنے کو کوئی بہت مشکل یا پیچیدہ قانونی کام تصور کرتے ہیں اور غیر ممالک مین  رہنے والے  بعض پاکستانیوں کا خیال ہوتا ہے کہ شاید دوسرے ممالک مین رہنے کی وجہ سے قانونی طور پر ان کی وصیت کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی حالانکہ ایسا نہین ہے آپ کہیںبھی رہتے ہوں آپ کے وصیت نامے کو قانونی حیثیت حصل رہتی ہے وصیت نامے کے بارے میں ایک عام آدمی کے ذہن میں بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں مثلا وصیت نامہ کیے تیار کرنا چاہیے ، کیون تیار کرنا چاہیے ، وصیت نامے میں کیا لکھنا چاہیے ہم آپ کو ان سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کرتے ہیں

وصیت نامہ کیا ہے؟ وصیت نامہ در حقیقت ایک فرد کی ان خواہشات کا  قانونی اظہار ہے جن پر وہ اپنی موت کے بعد عمل درآمد کی تمنا رکھتا ہے ان خواہشات کا تعلق اس کی جائیداد اور دیگر املاک سے ہوتا ہے وصیت نامہ اس لیے تیار رکھنا چاہیے کہ بعد ازمرگ بھی دوسرے لوگون   اور متعلقہ اداروں پر مستند انداز میں واضح ہو سکے کہ آپ اپنی دولت و املاک اور جائیداد کی تقسیم کس طرح چاہتے ہیں گو کہ پاکستان مین اس اعتبار سے وصیت نامے کی کچھ زیادہ اہمیت نہیں ہے کہ کسی بھی شخص کی دولت و جائیداد اور دیگر املاک کی تقسیم ہمارے ہاں شرعی قوانین کے مطابق ہوتی ہے جو ظاہر ہے پہلے سے طے شدہ ہیں۔

        



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160