پاکستان میں صنعتی پسماندگی اور اس کے اسباب۔

Posted on at



پاکستان میں صنعتی پسماندگی کی کئی وجوھات جن میں سے چند ایک میں یہاں آپ کے سامنے پیش کروں گا


صنعتی پسماندگی کی سب سے اہم اور بڑی وجہ سرماۓ کی کمی ھے۔ صنعتی ترقی کیلئے سرمایہ جسم میں خون کی مانند ہوتا ھے۔ پاکستان میں فی کس آمدنی اور بچت کا معیار بہت پست ھے۔اور جن لوگوں کے پاس سرمایہ ھے۔ وہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری سے کتراتے ہیں۔جسکی وجہ سے پاکستان میں صنعت کو شدید مشکلات کا سامنا ھے۔


دوسری اہم وجہ سیاسی افراتفری ھے۔ ہر نئی آنے والی حکومت صنعتی شعبے میں انقلاب لانے کیلئے اپنی حکمت عملی مرتب کرتی ھے۔ مگر اس کے نتائج آنے سے پہلے ہی حکومت بدل جاتی ھے۔اس طرح آۓ دن حکومتوں کی تبدیلی سے پاکستان کے وقار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے عدم دلچسپی کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔



توانائی کے بحران نے بھی پاکستان کے صنعتی شعبے پہ بہت برے اثرات ڈالے ہیں۔توانائی کے بغیر صنعتی ترقی ناممکن ھے۔ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پاکستان کی انڈسٹری کو شدید دھچکا لگا ھے۔ اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صنعت کاروں کی بڑی تعداد ملک سے باہر جا رہی ھے ۔ جو انتہائی افسوسناک اور خطرناک صورتحال ھے۔


 



About the author

SZD

nothing interested

Subscribe 0
160