سائنس

Posted on at


سائنس نے انسانی زندگی کے ہر شعبے کو بہت ذیادہ متاثر کیا ھے۔ اور اگر اس کا استعمال دانشمندی سے کیا جاۓ تو انسان سائنس کے علم سے بے شمار فوائد اٹھا سکتا ھے۔ سائنس نے دو منفی اور دو مثبت کام کیئے ہیں۔ جہاں تک منفی چیزوں کا تعلق ھے، اس نے ظلم اور جنگ کو عام کیا ھے۔ جہاں تک مثبت چیزوں کا تعلق ھے، اس نے انسانی معاشرے کی بھلائی میں اضافہ کیا ھے۔ ہم سائنس کو مندر جہ ذیل عنوانات کے تحت دیکھ سکتے ہیں۔
غربت کا خاتمہ
سائنس غربت اور مشقت کے طویل گھنٹوں کو ختم کر سکتی ھے۔ خوراک کی قلت انسان کے لیے شروع سے ہی ایک اہم مسئلہ رہا ھے۔ زراعت کے تعارف سے پہلے انسان کی ضروریات محدود تھیں۔ زراعت نے غلامی، انسانی قربانی، مطلق العنانی اور بڑی جنگیں متعارف کروائیں۔ اس کے بعد صنعتی دور آ گیا۔ بہت سے لوگوں کو غربت اور فاقے سے بچا لیا گیا۔ اب سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ذیادہ خوراک میسر ھے۔ امریکہ اور یورپ میں صنعتی نظام معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں میں کامیاب ہوا ھے۔ اگر جنگ کا خطرہ کم کر دیا جاۓ اور دولت کی منصفانہ تقسیم کی جاۓ تو ساری دنیا سے غربت کا خاتمہ ممکن ھے۔
بیماریوں پر قابو
سائنس پہلے ہی ادویات میں بے تحاشا اضافے کے باعث انسان کے لیے رحمت ثابت ہو چکی ھے۔ اٹھارویں صدی میں لوگ اپنے بیشتر بچوں کے جوان ہونے سے پہلے موت کی توقع رکھتے تھے۔ انیسویں صدی کے آغاز میں ویکسینیشن کی بدولت بہتری شروع ہوئی۔



لاقانونیت اور جرائم میں کمی
سائنس کی مدد سے لاقانونیت اور جرائم پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ھے۔ اٹھارویں صدی میں لندن کی گلیاں بغیر روشنی اور بغیر پولیس کے تھیں۔ راہزنی عام تھی۔ سائنس گلیوں میں روشنی، ٹیلیفون، انگلیوں کے نشانات اور جرم و سزا کی نفسیات لائی۔ جس کی وجہ سے جرم اور تشدد کی تعداد کافی گھٹ گئی۔



About the author

SZD

nothing interested

Subscribe 0
160