پاکستان میں ٢٠٠١ میں ٹیلیکمیونیکشن کے میدان میں زبردست انقلاب آیا اور ملک میں نئی نئی ٹیلیفون کمپنی سامنے آئیں اور پاکستان میں اس میدان میں بھاری سرمایہ کاری ہوئی ٢٠٠٤ تک اس میدان میں زبردست ترقی ہوئی اس وقت پاکستان میں تھری جی اور فور جی باز گشت سنی گئی مگر کچھ نادیدہ وجوہات پر یہ بات آگے نہ بڑھ سکی اور پاکستان تھری جی اور فور جی کے میدان میں پیچھے رہ گیا . اب کہیں جا کر اس میں پیشرفت ہوئی ہے اور اس کی ملین ڈالر کی بولی ہوئی ہے مگر سب سے پہلے یہ دیکھنا ہو گا تھری جی کا فائدہ کیا ہو گا اس کا سب سے بڑا فائدہ موبائل پر انٹرنیٹ کی سپیڈ کئی گنا بڑھ جاۓ گے مگر سم کا تھری جی پر ہونا بہت ضروری ہے تھری جی ٹیکنالوجی سے وائی فائی کی اہمیت کم ہو جاۓ گی کیوں کے وائی فائی کے لیے پاس ورڈ کی جنھجٹ ہوتی تھی تھری جی بروسنگ اس سے آزاد ہو گی ابتدا میں تھری جی پاکستان کے بڑے شہروں مثال کے طور پر کراچی ،لاہور پشاور .کوئٹہ اور دارلحکومت اسلام آباد میں لگائی جائی گی پھر اس کا دائرہ پورے پاکستان میں پھیلایا جاۓ گا موجودہ موبائل انٹرنیٹ جی ایس ایم پر ہے جس کی سپیڈ بہت کم ہے مگر تھری جی کے آنے سے ڈائریکٹ یوٹوب سے ویڈیوز چل سکیں گی .جہاں ٹیکنالوجی فائدے لاتی اور وہاں نقصان بھی لازمی لاتی ہے .