گھر بیٹے بٹھاۓ آن لائن بزنس کیسے شروع کریں۔

Posted on at



سب سے پہلے ہم اس طرف آتے ہیں کہ آن لائن بزنس سے مراد کیا ھے؟ آن لائن بزنس سے مرادانٹرنیٹ پہ خریدوفروخت کرنا یا کوئی پروفیشنل اور ٹیکنیکل سروسز لوگوں کو مہیا کرنا۔اور اس کے بدلے میں اپنا معاوضہ وصول کرنا۔اس وقت دنیا میں لاکھوں لوگ آن لائن کاروبار زرہعے آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔اگر آپ کو کمپیوٹر سے متعلق کوئی ٹیکنیکل کام آتا ھے۔ جیسے ویب ڈیزائننگ، گرافک ڈیزائننگ یا بلاگنگ وغیرہ تو آپ گھر بیٹھے کسی بھی قسم کی انوسٹمنٹ کیۓ بغیراپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔لیکن انٹرنیٹ پر کاروبار شروع کرنے سے پہلے احتیاط سے سے کام لیجیۓ ۔ آپ کو اس طرح کے بے شمار اشتہارات پڑہنے کو ملیں گے۔ " انٹرمیٹ پہ روزانہ ہزاروں روپے کمایئے"۔ ان سے محتاط رہیں۔ بےشک انٹرنیٹ پر پیسے کماۓ جا سکتے ہیں۔ مگر اس کیلئے مسلسل محنت اور مستقل مزاجی کی ضرورت ھے۔راتوں رات امیر بننا ہر کسی کی خواہش ہوتی ھے مگر حقیقت میں ایسا ممکن نہیں ھے۔کوئی بھی کاروبار مستحکم ہونے کیلئے وقت لیتا ھے۔ ہو سکتا ھے کاروبار شروع کرنے کے بعد آپ کو منافع چھ مہینے یا سال بعد ہونا شروع ہو۔مگر ایک دفعہ اگر آپ کا بزنس مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا لیتا ھے۔ تو پھر آپ ایک اچھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو گائیڈ کریں گے کہ کیسے آپ انٹرنیٹ پر اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں


اس سے اگلے بلاگ میں ہم آپ کو آن لائن بزنس کی اقسام کے بارے میں بتایئں گے تاکہ آپ فیصلہ کر سکیں کہ کونسا آن لائن بزنس آپ کیلیے بہتر رہے گا۔


 


آپ کا دوست شھزاد احمد


https://www.facebook.com/learntoearnpaisa


Please subscribe and Buzz if you like it.



About the author

SZD

nothing interested

Subscribe 0
160