آن لائن بزنس حصہ دوئم

Posted on at


اس پوسٹ میں ہم آن لائن بزنس کی اقسام کے بارے میں بات کریں گے۔اور ان کا مختصر جاائزہ لیں گے۔ اور پھر ہر ایک کو تفصیل سے بیان کریں گے۔ لیکن ایک بات یاد رکھئیے کہ ان میں سے کوئی بھی طریقہ آپ کو راتوں رات امیر نہیں بنا سکتا۔آپ کو مسلسل محنت اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہوگی ۔ 

     (Blogging)  بلاگنگ

آن لائن کیا جانے والا سب سے آسان اور منافع بخش کاروبار بلاگنگ ھے۔اس میں کسی قسم کی انوسٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بس آپ نے بلاگ بنانا ہوتا ھے اور اس کو اَپ ٹو ڈیٹ رکھنا ہوتا ھے۔ ہم آپ کو بلاگ بنانے کا طریقہ تفصیل سے بتائیں گے۔اور آپ کو بتائیں گے کہ کیسے آپ بلاگنگ کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔

(Freelancing) فری لانسنگ

فری لانسنگ ان افراد کیلئیے ھے۔ جو آئی ٹی کی فیلڈ میں کسی ٹکنیکل کام میں مہارت رکھتے ہوں۔ جیسے پروگرامنگ، ویب سائٹ بنانا، گرافک ڈیزائننگ، نیٹ ورکنگ وغیرہ۔ اس میں آپ کو آن لائن آرڈر ملتا ھے۔ اور آپ اپنے کمپیوٹر کے ذریعے گھر بیٹھے کام کر سکتے ہیں۔یہ کام پیشہ ور افراد کیلئیے موزؤں ھے۔بہت ساری ویب سائٹس ہیں۔ جہاں پہ آپ اپنے لئیے اپنی قابلیت اور مرضی کے مطابق کام حاصل کر سکتے ہیں۔ کچھ سائٹس کے لنکس نیچے ہیں۔

www.odesk.com

www.freelance.com

www.elance.com

-:Affiliate Marketing

اس میں آپ اپنی سائٹ پر یا سوشل میڈیا پر کسی بھی کمپنی کی پراڈکٹس بیچتے ہیں۔ اور کمپنی آپ کو کمیشن ادا کرتی ھے۔اس کی آگے کئی اقسام ہیں جن کے بارے میں ہم بعد میں ذکر کریں گے۔

(Social Media) سوشل میڈیا

 سوشل میڈیا پر براہ راست تو کوئی ایسا کام نہیں ھے۔ جس کے ذریعے آپ پیسے کما سکیں ۔ مگر اس پر لوگوں کی اچھی خاصی تعداد بزنس کر رہی ھے۔ مثال کہ طور پہ آپ فیس بک کے اپنا ایک پیج بناتے ہیں۔اور اس کے لائکس کی تعداد 10 ہزار سے اوپر ھو جاتی ھے۔ تو مختلف کمپنیاں آپ کو اپنی پروڈکٹس پروموٹ کرنے کیلئیے دیتی ہیں۔ اور جتنے لوگ آپ کے پیج کے ذریعے وہ پروڈکٹس خریدتے  کی طرح ہی ھے۔(Affiliate Marketing) ہیں آپ کو اس کا کمیشن ملتا ھے۔یہ بھی

 (Forex Trading) فاریکس ٹریڈنگ

فاریکس ٹریڈنگ کا کاروبار بہت تیزی سے مقبول ہو رہا ھے۔ اور اس میں منافع بھی بہت ذیادہ ھے۔مگر اس کیلئے تجربہ اور انوسٹمنٹ چاہیے۔ہم اس بلاگ کے ذریعے آپ کو فاریکس ٹریڈینگ کی مکمل رہنمائی فراہم کریں گے۔

 

اب ہم آئندہ پوسٹس میں ان سب چیزوں کا تفصیلی ذکر کریں گے اور آپ کی مکمل راہنمائی کریں گے۔اس کے علاوہ آپ کو ویب سائٹ بنانے کا مکمل طریقہ بتائیں گے۔

اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

آپ کا مخلص دوست شہزاد احمد۔

https://www.facebook.com/learntoearnpaisa 



About the author

SZD

nothing interested

Subscribe 0
160