گھنگھریالے بال ،خوبصورتی کی نشانی

Posted on at


 

یہ حقیقت ہے کہ مرد ہوں یا خواتین انکے بال ان کی شخصیت دلکش بنانے مین بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اسی لیے لرکےا ور لڑکیان اپنے بالون کا خصوصی خیال رکھتے ہیں کیونکہ اگر انکے بال روکھے اور پھیکے ہوں تو وہ آپ کی پوری شخصیت کو ہی ماند کر دیتے ہیں خواتین کے بال مختلف نوعیت کے ہوتے ہیں جس کی مناسبت سے وہ اپنا ہیئر اسٹائل بناتی ہین عموما سیدھے اور لمبے بالون کو کافی پسند کیا جاتا ہے لیکن کرلی بالون کی اہمیت سے بھی انکار نہیں بلکہ اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ گھنگھریالے بال خونصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں آج کے جدید دور مین بھی مرد وخواتین مصنوعی طریقہ کار سے اپنے بالون کو کرلی کراتے ہیں جس سے ان کی خوبصورتی میں مزید نکھار آ جاتا ہے گو کہ کرلی بال بہت پرکشش دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کی حفاظت کرنا اور انہیں بڑھنا بہت تھوڑا مشکل کام ہوتا ہے  کرلی بالون کی حفاظت کے لیے چند باتوں کو یاد رکھیں

چوڑے دانتوں کی کنگھی : اگر آپ کے بالون میں کرلی زیادہ ہیں تو برش کا استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ برش کی باریک باریک پینیں آپ کے کرلی بالوں کو کھول دیںگی لہذا آپ چوڑے دانتوں والی کنگھی استعمال کیجیئے

تیل کا استعمال : کرلی بالون کے دو منہ ہو جائیں تو فورا بالون کے کناروں کو کتروا لیں تیل کا استعمال ضرور کریں کیونکہ یہ بالوں کی صحت کے لیے ضروری ہے

شیمپو کا استعمال : کرلی بالوں کی نشونما اور حفاظت کے لیے ضروری کہ آپ شیمپو خیریدے وقت دوکاندار کو یہ ضرور باور کرائے کہ آپ کے بال کرلی ہیں

بالوں کو سلجھائیں : کرلی بال سوکھ جاتے ہیں تو پھر انہیں سلجھانا بہت مشکل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے بال ٹوٹ جاتے ہیں اور سلجھنے کے بعد عجیب پھولے پھولے ہو جاتے ہیں

پرم : پرم سے مراد ہے سیدھے بالون میں کم پیدا کرنا یا سادہ زبان میں انہیں گھنگھریالے بنانا ، پرم بہت سے طریقوں سے کیا جاتا ہے مثلا باڈی پرم ، اینڈ پرم یہ صرف مردوں کے سروں پر کیا جاتا ہے

اسپائرل پرم : یہ لٹوں کی صورت میں بالوں کی جڑوں سے لے کر سروں تک کیا جانے ولکا پرم ہے اس طریقے سے کیے گئے پرم کے ذریعے بالوں مین تین گنا گھنا پن دکھائی دیتا ہے

فل پرم : اس پرم سے پورے سر مین گھنگریالے بالوں کا تاثر پیدا ہوتا ہے لیکن آجکل کی خواتین اس پرم کو زیادہ پسند نہیں کرتیں۔    



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160