لوگ اور معاش

Posted on at



معاش کے اعتبار سے لوگوں کی تین قسمیں ہیں۔ اعک وہ لوگ ہوتے ہیں جو معاش میں اتنے زیادہ مشغول ہو جاتے ہیں کہ آخرت کو بھول جاتے ہیں۔ یہ لوگ سراسر نقصان میں ہیں۔ دوسرے جو آخرت کی فکر میں میں معاش سے بے نیاز ہو جاتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو قربِ خداوندی کی منزلیں طے کر چکے ہوتے ہیں۔ تیسرے وہ لوگ ہوتے ہیں جو آخرت کیلیے معاش میں مصروف ہوتے ہیں۔یہی لوگ راہِ اعتدال پر ہیں مگر یہ لوگ اس وقت تک اعتدال کے درجے تک نہیں پہنچ سکتے  جب تک معاش کے سلسلے میں شریعت کے مطابق نہ چلیں۔


حضرت لقمان نے اپنے بیٹے جو نصیحت کی کہ ۔ " ہمیشہ حلال کمائی کے ذریعے افلاس سے نجات حاصل کرنا، جو شخص فقر میں گرفتار ہو اس میں تین باتیں پیدا ہو جاتی ہیں، دین میں نرمی آجاتی ھے۔عقل میں فتور اجاتا ھے، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ لوگ اسے حقیر سمجھنے لگتے ہیں۔"


صرف وہی تجارت افضل ھے جو شریعت کی حدود کے اندر رہ کر کی جاۓ۔اگر تجارت کا مقصد زیادہ سے زیادہ دولت سمیٹنا ہو تو یہ تجارت مذموم ھے۔اور دنیا کمانے کا ذریعہ ھے۔ اور دنیا کی محبت ہی تمام گناہوں کی جڑ ھے۔



About the author

SZD

nothing interested

Subscribe 0
160