میڈیا کی تاریخ

Posted on at


میڈیا


میڈیا ک آغاز حضرت عیسٰیؑ کی پیدائش سے بھی قبل سن 59 قبل از مسیح سے ہوتا ھےجب روم سے پہلا اخبار شائع ہونا شروع ہوا۔یہ اخبار ہاتھ سے لکھا ہوا ہوتا تھا اور اس میں حکومت کے جاری کردہ احکامات اور قوانین وغیرا ہوتے تھے۔اس جے بعد سن 1695ء میں پہلا اخبار چھپا جس کے بعد میڈیا، پرنٹ میڈیا کے دور میں داخل ہو گیا ۔سن 1900ء تک لوگوں کا معلومات تک رسائی کا ذریعہ  پرنٹ میڈیا ہی تھا۔اورسن 1900ء میں ریڈیو ایجاد ہوا جس کے بعد میڈیا ،  پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا کے نام سے جانا جانے لگا۔سن 1950ء میں ٹیلی وژن ایجاد ہوا ۔جو کہ الیکٹرانک میڈیا کی ہی ایک قسم ھے مگر ٹیلی وژن کے آنے کے بعد ریڈیو اور اخبار کی مقبولیت کم ہو گئی۔اکیسویں صدی کے آغاز میں سوشل میڈیا متعارف ہوا۔ جو اب تیزی سے مقبولیت حاصل کرتا جا رہا ھے۔سوشل میڈیا کے استعمال میں روز بروز بے پناہ اضافہ ہو رہا ھے۔سوشل میڈیا کی مقبولیت کی بنیادی وجہ یہ ھے ۔ کہ یہاں ہر شخص اپنے خیالات کا اظہار بلا کسی روک ٹوک کے کر سکتا ھے۔اور اب ایڈورٹائزگ کا بزنس بھی سوشل میڈیا پہ منتقل ہو رہا ھے۔ سوشل میڈیا پہ سب سے پہلے نمبر پہ فیس بک ھے۔ جس کو صرف پاکستان میں استعمال کرنے والوں کی تعداد بیاسی لاکھ سے زیادہ ھے۔ اور پوری دنیا میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی ماہانہ تعداد 1.23 بلین سے زیادہ ھے۔



About the author

SZD

nothing interested

Subscribe 0
160