عورت کہاں جائے؟ حصہ دوئم

Posted on at


عورت کہاں جائے؟ حصہ دوئم


پچھلے دنوں ٹی وی پر نیوز آ رہی تھی کہ دو لڑکیاں یتیم خانے سے بھاگ کرنیوز چینل پہنچ گئی اپنی عزت کی حفاظت اور رہنے کے لیے جگہ کی اپیل کی کہ ہمارے ساتھ ادھر برا سلوک ہو رہا ہے لڑکیوں کو برا کام کرنے پر اکسایا جارہا ہے انتظامیہ امیر لوگوں سے پیسے لے کرلڑکیوں سے غلط کام کرواتی ہے ہمیں تخفظ دیا جائے۔


 



 


پہلے تو عورت کو گھر سے نکال دیا جاتا تھا تو وہ یتیم خانے کا رخ کرتی تھی لیکن وہ اب یہ حالات دیکھ کرخودکشی کو ترجہی دیتی ہے کہ یہ زیادہ بہتر ہے شرٹر ہوم جانے سے اور وہ سوچنے پر مجبور ہو جاتی ہے کہ اس کا گھر کونسا ہے نہ ماں باپ قبول کرتے ہیں نہ شوہر اور نہ ہی داروامان میں اسے تحفظ ملتا ہے۔


 



 


حکومت نے خواتین کے حقوق کے لیے بل تو منظور کر لیا لیکن اس پر عمل کرنے کے لیے وہی لوگ بیٹھا دیے جن سے کبھی انصاف کی توقع ہی نہیں کی جا سکتی اگر وہ ہمت کر کے انصاف مانگنے چلی جاتی ہے تو انصاف نہیں ملتا اس ذلیل کیا جاتا ہے اسطرح کے سوال کیے جاتے ہیں کہ وہ خود کو ہی مجرم سمجھنا شروع کر دیتی ہے۔


 



 


ہمیں لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دینی ہو گی تاکہ خدانخواستہ کبھی کوئی ایسا واقعہ پیش آئے تو وہ ہمت سے اسے ہینڈل کرسکے اور اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکے اور والدین کو اپنی لڑکیوں پر اعتبار کرنا چائیے کیونکہ جو حفاظت گھر میں عورت کی ہے وہ کہیں بھی نہیں ہمیں اپنی بیٹیوں کی خود حفاظت کرنا ہو گی تاکہ معاشرے میں عورت کی عزت کی تذلیل نہ ہو اور سوچنا ہو گا کہ ہم اپنی بیٹیوں کو پناہ نہیں دیں گے تو وہ کہاں جائیں گی؟


 




About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160