غصہ ، نفرت اور حسد ، صحت کے دشمن

Posted on at



زندگی کی تمام تر خوبصورتی اور دلکشی انسانی جزبات اور احساسات کی وجہ سے ہی ھے۔مثبت جذبات ہی زندگی میں رنگ بھرتے ہیں۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ انسان میں منفی جذبات بھی موجود ہوتے ہیں جو انسان پر حاوی ہو جائیں تو زندگی کی تمام خوبصورتیوں کو گہن لگا دیتے ہیں۔اور ایسے لوگوں کو جہاں معاشرہ ناپسند کرنے لگتا ھے وہاں اس کے برے اثرات ان کی اپنی صحت پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔مثبت جذبوں کی طرح منفی جذبات کو شمار کرنا بھی ناممکن ھے۔ لیکن یہاں ہم تین بڑے منفی جذبوں کا ذکر کریں گے جو بہت تیزی سے ہمارے معاشرے میں پھیلتے جا رہے ہیں۔ ان منفی جذبوں سے اگرچہ معاشرہ بھی متاثر ہوتا ھے۔ مگر سب سے زیادہ انہی لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ھے جو اس کے تحت زندگی گزارتے ہیں۔


اچھی اور متوازن غذا انسان کی صحت کیلیے ضروری ھے۔ مگر غذا کتنی ہی مقوی اور اچھی کیوں نہ ہو تب تک انسان کو فائدہ نہیں دے گی جب تک انسان اپنے اندر سے غصہ ، نفرت اور حسد جیسے منفی جذبات کو ختم نہیں کر دیتا۔کیونکہ یہ جذبات انسان کی صحت کو براہ راست متاثر کرتے ہیں۔


ماہرین کے مطابق نفرت اور حسد کرنے والے افراد میں ایڈرینالین ہارمونز ذیادہ مقدار میں خارج ہوتے ہیں۔جس کی وجہ سے دماغ کیلیے خلیے اہم اجزاء جذب نہیں کر پاتے۔ اس سے خون کا دوران تیز ہو جاتا ھے۔ اور دل کے مریضوں کیلیے غصہ ، دل کے دورے کے امکانات کو کئی گنا بڑھا دیتا ھے۔نفرت ، حسد اور غصہ انسان کی قوتِ مدافعت بھی گھٹا دیتے ہیں جسکی وجہ انسان بیماریوں کے حصار میں بہت جلد آ جاتا ھے۔



About the author

SZD

nothing interested

Subscribe 0
160