فحاشی کا سیلاب

Posted on at



فحاشی کا سیلاب


ہم اِس بات پر خدا عزوجل کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے کہ اُس نے ہمیں اپنے پیارے حبیب ﷺ کی اُمت میں پیدا فرمایا۔ دین اسلام اللہ عزوجل کا سب سے محبوب دین ہے  جو اُس نے اپنے پیارے حبیب محمد مصطفٰی ﷺ کو عطا کیا۔ مگر کیا وجہ ہے کہ ہم لوگ اپنے دین سے دور ہوتے جا رہے ھیں۔  بد قسمتی سے ہم اپنے پیارے مذہب اسلام پر عمل پیرا نہیں جسکے نتیجے میں ہم بے تحا شا مسائل کا سامنا کر رہے ہیں یہ تو وہ مذہب ہے کہ جس میں اپنے مسلمان بھائی کو مسکرا دیکھنا بھی ثواب کا کام کرار دیا ہے۔ اپنےمذہب سے دوری کی ایک بڑی اور اہم وجہ فحاشی اور بے حیائی ہے جس کا زکر میں آج کے بلاگ میں کروں گا۔

قرآن کریم
میں واضع الفاظ میں رب تعالٰی کا ارشاد ہے کہ " جو لوگ یہ چاہتے ھیں کہ مسلمانوں (ایمان لانے والوں) میں فحاشی پھیلے تو وہ یہ جان لیں اُن کے لئے دینا اور آخرت میں سخت اور درد ناک عزاب تیار کیا گیا ہے اللہ جانتا ہے تم نہیں جانتے"۔ جو لوگ ایمان لائے اور شیطان کی پیروی نہ کی اللہ کے بتائے ہوئے رستے پر چلے اُن کے لئے دنیا اور آخرت میں راحت ہے اِس کے برعکس جو لوگ ایمان لانے کے باوجود شیطان کی پیروی کریں گے تو شیطان اُن کو فحاشی اور برائی کے راستے لگائے گا اور وہ عزاب کے مستحق ٹھریں گے۔

آج دنیا میں ہر طرف فحاشی کا بازار گرم ہے۔ فحاشی تو ہر دور میں ہوتی چلی آئی ہے مگر ۱۹ صدی کے آخری ۱۵ سے ۲۰ سالوں کے درمیان ہماری نوجوان نسل کے خون میں فحاشی کا زہر گولا جا رہا ہے مگر جو تیزی ۱۹ صدی کے بعد ۲۰ صدی میں دیکھنے میں آئی ہے تاریخ کے کسی دور میں اِس کی مثال نہیں ملتی۔



فحاشی کی سب سے بڑی وجہ فحش فلمیں ، ہالی ووڈ کی فلمیں ، انڈین فلمین اور ڈرامے ، پاکستانی سٹیج ڈرامے اور مجرے وغیرہ ھیں جنہوں نی اس ملک کی نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے اِس ملک کا مستقبل بھی۔ ہم دن بدن پستی کی طرف جا رہے ھیں۔
فحاشی کی متعلق میرا اگلا بلاگ ضرور پرھیں۔


 


 


By

Usman-Annex

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/usman-annex/blog_post


 


 


 


 


 



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160