مزدور کی مزدوری دیر سے کیوں؟

Posted on at


مزدور کی مزدوری دیر سے کیوں؟


آج میں کسی کام سے بازار گئی تو ادھر ایک عورت بہت چلا رہی تھی کہ آج مجھے پیسے دو گے تو میں گھر جاؤں گی میرے بچےگھر  کھانے کا انتظار کر رہے ہوں گے تم لوگ مجھ سے مزدوری زیادہ کرواتے ہو اور پیسے کم دیتے ہو اور وہ بھی اتنے دن ہو جاتے ہیں پیسے دیتے دیتے تم لوگ غریبوں کا حق مارتے ہو میں نے اس سے کہا کی تم اتنا کیوں چلا رہی ہو آرام سے بات کرو سب دیکھ رہے ہیں تو اس نے مجھے کہا کہ میں ان کو گوٹے کے پھول اور پتیاں بنا کر دیتی ہوں لیسوں پر گوٹہ اور موتی لگاتی ہوں جس سے مجھے مشکل سے ۵۰ یا ۷۰ روپے منافع ہوتا ہے  یہ کام میں دو تین دوکانوں پر دیتی ہوں جس سے مجھے ۲۰۰ روپے روز ملتے ہیں ان سے میں بچوں کے کھانے پینے کا سامان لیتی ہوں باقی گھر کے خرچے پورے کرتی ہوں جب یہ لوگ مجھے میری مزدوری نہیں دیتے تو مشکل ہوتی ہے میں چلاؤ نہ تو کیا کروں یہ لوگ مجھے روز ایسے ہی پریشان کرتے ہیں کہ کل لے لینا۔


 



 


 لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟مزدور کی مزدوری ٹائم پر کیوں نہیں دیتے؟ اسے اتنا ذلیل کیوں ہونا پڑتا ہے؟ہمارا اسلام ۔اخلاق۔ تعلیم ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا  پھر ہم ایسا کیوں کرتے ہیں ہم کسی کی مجبوری سے کیوں فایدہ اٹھاتے ہیں؟ لوگوں کو پتہ ہوتا ہے غریب کوئی ایکشن نہیں لے گا اس لیےجتنا تنگ کرنا ہے کرنا ہے کر لو ہم اپنے لوگوں کی مدد یا انکے ساتھ تعاون نہیں کریں گے تو کون کرے گا ہمیں اس بارے میں سوچنا ہو گا۔


 



 


ہمارا اسلام ہمیں غریب یتیم اور بے بسوں کے ساتھ مدد اور تعاون کا درس دیتا ہے آپ نے فرمایا کہ غریب کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو ۔غریب کو اس کا پورا حق دواور اس کا خیال رکھو پھر ایسا کیوں ؟ ہم مدد تو دور کی بات اس کی مزدوری بھی ٹائم پر نہیں دیتے بلکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ہمارے بچے ان لوگوں ساتھ برا سلوک کرتے ہیں ہم انہیں منع نہیں کرتے ۔


 


 



 


ہمیں سوچنا ہو گا کہ ہم ایسا کیوں کرتے ہیں؟یہ لوگ خون پسینہ بہا کر محنت کرتے ہیں ہم ان کو مزدوری دینے میں اتنی تاخیر کیوں کرتے ہیں؟ ہم ان کے ساتھ تعاون کریں تا کہ معاشرے میں اچھائی پھیلے اور برائی کا خاتمہ ہو کیونکہ جنہیں ہم چھوٹی برائی سمجھتے ہیں ختم ہو گی تو بڑی تبدیلی آئے گی جب تبدیلی آئی گی تو ملک خوشحال اور ترقی کرے گا۔


  



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160