روزواٹر

Posted on at


 


انسانی جلد کے لئے ایک نایاب چیز جسے عرف عام میں عرق گلاب بھی کہا جاتا ھے۔ یہ ایک بہترن چیز ھے جوکہ خواتین کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیتی ھے۔ حسن و آرائش کی دلدادہ خواتین جلدی امراض سے بچنے کے لئے عرق گلاب کا ہی استعمال کرتی ہیں۔ ماہرامراض جلد بھی آجکل ادویات کی تیاری میں عرق گلاب اور کئی دوسری قدرتی جڑی بوٹیاں استعمال کرتے ہیں۔



جن خواتین وحضرات کو گرمیوں میں پسینہ زیادہ آتاھے ان کے لئے عرق گلاب کا زیادہ استعمال انہیں پسینے کی بدبو سے نجات دلاتا ھے۔ اکژ لوگوں کی جلد سردیوں میں بہت خشک ھو جاتی ھے۔ خشکی کی وجہ سے ایگزیماجیسی بیماری لاحق ھونے کا خطرہ ھوتاھے۔ عرق گلاب کے باقاعدہ استعمال سے اس مرض سے نجات ملتی ھے۔ عرق گلاب پینے سے قبض دور ھوجاتی ھےاور انتڑیاں بھی جراثیم سے صاف رھتی ہیں۔



اللہ تعالی نے عرق گلاب میں ہر طرح سے شفا رکھی ھے۔ عرق گلاب جلدی امراض کے علاوہ انسانی جسم کے ہر عضو کے لئے بہت مفید چیز ھے۔ آنکھوں کے لئے بھی عرق گلاب بہت بہترین چیز ھے۔ رزانہ رات کو سونے سے پیلے عرق گلاب آنکھوں میں ڈالنے سے آنکھں صاف خوبصورت اور روشن رہتی ہیں۔ اس سے آنکھوں کی بینائی بھی تیز ھوتی ھے۔عرق گلاب کے دو قطرے کان میں ڈالنے سے کان درد سے نجات ملتی ھے۔ جن خواتین کے چہرے پر چھائیاں ھوں وہ عرق گلاب گلیسرین اور لیموں کا رس ملا کر استعمال کریں چھائیاں ختم ھونے کے ساتھ ساتھ رنگت بھی نکھرے گی۔




عرق گلاب خوشبو دوا اور غذا ھونے کے ساتھ ساتھ ایک صحت بخش مشروب بھی ھے۔ شدید گرمی میں ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں دو چمچ شہد اور چند قطرے عرق گلاب ملا کر پینے سے طبیعت فریش رھتی ھے۔ اس سے جسم کی گرمی بھی دور ھوتی ھے۔ اور یہ گرمی کی شدت بھی کم کرتا ھے۔


دانت درد کے لئے کالی مرچ پاؤڈر میں چند قطرے عرق گلاب ملا کر دانتوں پر لیپ کریں۔



عرق گلاب قدرت کا ایک انمول تحفہ ھے جس طرح گلاب کے پھول میں اللہ تعالی نے بے شمار بیماریوں کے لئے شفا رکھی ھے بالکل اسی طرح عرق گلاب بھی ایک انمول چیز ھے۔ بہترین فوائد کے لئے اصل عرق گلاب ھی استعمال کریں۔



 



About the author

160