بد شگونی اور واھموں سے کیسے بچا جائے؟(حصہ اول)

Posted on at


 

وہم شروع سے ہی انسان کی سوچ میں کسی نہ کسی طرح شامل رہا ہے بالخصوص اس زمانے میں توھم پرستی بہت عام تھی جب انسان کا سائنس کے ساتھ تعارف نہیں ہوا تھا ساڑھے چار سو سال قبل از مسیح میں اہل یونان کی اکثریت توہم پرستی کا شکار تھی یہان تک کہ ان لوگوں کی زندگی کے معمولات ہی وہھموں کے گرد گھومتے رہتے تھے سونا، کھانا پینا الغرض بارش کا برسنا ہواوں کا چلنا اور دیگر کائناتی نظام کے بارے میں انہوں نے اپنے کچھ تصورات قائم کر رکھے تھے حالانکہ ان تصورات کا حقیقت میں کوئی وجود تھا ہی نہیں لیکن ہمین تسلیم کرنا پڑے گا کہ آج کے اس ترقی  یافتہ دور میں بھی بد شگونی اور وہم کی کئی شکلیں اب بھی موجود ہیں

اکثر لوگوں کو توہمات کی گرفت میں دیکھ کر حیرت ہوتی ہے لیکن یہ کوئی حیرت کی بات نہیں یہ توہمات دنیا بھر کے لوگوں کے اذہان کو گرفت میں لیے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں اس سے وہ لوگ بھی محفوط نہیں جو خود کو روشن خیال یا مضبوط ذہن کا آدمی سمجھتے ہیں البتہ مغرب کے مقابلے میں مشرقی ملکوں کے لوگ زیادہ وہموں  کا شکار ہیں اسکی ایک وجہ تعلیمی پسماندگی ہے پھر ان پر اس قسم کی باتوں کا گہرا اثر ملتا ہے

ہمارے ہاں لوگوں زہنوں مین مختلف توہمات نے گھر کر رکھا ہے جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ اگر کالی بلی راستہ کاٹ جائے تو آپ کا کام خراب ہو جائے گا تیرہ کا ہندسہ منحوس ہے اس وہم نے تو بعض ملکوں کو اس قدر بری طرح سے جکڑ رکھا ہے کہ وہاں کے ہوٹلوں میں تیرہ نمبر کمرہ ہی نہیں رکھا جاتا بلکہ بارہ کے بعد چودہ نمبر کا کمرہ ہوتا ہے خوشی کے موقع پر ہمارے یہاں سیاہ رنگ پہن لیا جائے تو اسے برا منایا جاتا ہے بلکہ منع کیا جاتا ہے حالانکہ بعض لوگوں کی شخصیت پر سیاہ رنگ بہت کھلتا ہے یعنی سیاہ رنگ کے ساتھ غم اور احتجاج کو وابستہ کردیا گیا ہے

وہموں کے بارے میں اگر حقیقت جاننے کی کوشش کی جائے تو آپ کو اس کی توجیہہ نہیں ملے گی اگر آپ سوچیں کہ کالی بلی کا راستہ کاٹنے سے نقصان کا خدشہ کیوں ہے ، یہ بات کہان سے پھیلی ،اور یہ کہ اس کی کوئی ٹھوس مثال موجود ہے تو یہ بات سو فیصد وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ اسکی کوئی حقیقت یا تاریخ آپ کو نہیں ملے گی عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ مردوں کے مقابلے میں عورتیں زیادہ توہم پرستی کی گرفت میں ہوتی ہیں ان سے بچنے کے لیے صرٖ ف اور صرف اللہ پر پختہ یقین رکھیں۔ 

           



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160