اچھا تکیہ اچھی نیند کی ضمانت

Posted on at


اچھا تکیہ اچھی نیند کی ضمانت


 



 


اچھا تکیہ وہ ہوتا ہے جس پر سر رکھتے ہی آپ کو سکون ملتا ہے تکیہ سکون اور نیند کے سلسلے میں بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے لہذا اچھی اور پر سکون نیند کے لیے اچھے تکیے کا انتخاب کریں اگر آپ غیر مناسب خدوخال والے تکیے کا استعمال کریں گے تو جب آپ صبح اٹھیں گے تو آپ کے سراور  گردن کے پٹھے اکڑے ہوئے ہوں گے  اور آپ شدید سر درد کا شکار ہوں گے لہذا اس بات پر ضرور غور کریں کہ کہیں آپ غلط تکیہ کا استعمال تو نہیں کر رہے زیادہ اونچا تکیہ بھی پریشانی کا باعث بنتا ہے اور زیادہ نیچا تکیہ بھی بے آرامی کا باعث بنتا ہے تکیہ منتخب کرتے وقت اس بات کا بہت خیال رکھیں کہ تکیہ کے اندر بھرا ہوا فوم یا روئی یا جیسا بھی میٹریل ہو اچھی کوالٹی کا ہو میٹریل اگر اچھی کوالٹی کا ہو گا تو آپ اپنے آپ کو اٹھنے کے بعد پر سکون محسوس کریں گے تکیہ کی اقسام ہم نیچے بیان کرتے ہیں جن سے آپ کو اچھا تکیہ منتخب کرنے میں مدد مل گی۔ 


 



 


روئی سے بنا تکیہ۔


یہ ہمارے ہاں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا روایتی تکیہ ہے دیہاتی علاقوں میں اب بھی لوگ اسے بہت پسند کرتے ہیں  اور اس کے استعمال کو ہی ترجیحی دیتے ہیں یہ روئی سے تیار کیا جاتا ہے اور باآسانی گھر پر تیار ہو جاتا ہے ہمارے ہاں خواتین اسے گھر پر ہی تیار کر لیتی ہیں اسے تیار کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ روئی اچھی کوالٹی کی ہو تکیہ میں مناسب مقدار میں روئی بھرئیں زیادہ روئی ڈالنے سے یہ سخت ہو جاتا ہے اور گردن کو تکلیف دیتا ہے روئی کے تکیے کو کچھ دیر بعد دھو لینا چائیے یا اسکی روئی تبدیل کر لینی چاہیے اس سے یہ نرم ملائم اور صاف ستھرا ہو جاتا ہے اور ذہنی سکون ملتا ہے۔


 



 


باقی حصہ دوئم میں۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160