گلاب کا تیل

Posted on at


گلاب کے پھول بہت خوبصورت اور پیارے ہوتے ہیں یہ سرخ رنگ کے ہوتے ہیں۔ گلاب کے پھول کافی ادویات میں استعمال ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان سے عرق اور تیل بھی حاصل کیا جاتا ہے۔ اس کا تیل بہت اچھا ہوتا ہے اور اپنے اندر بہت سے فائدے رکھتا ہے۔ گلاب کا تیل انسانی جسم کے لیے بہت مفید ہے۔


 



 


تیل حاصل کرنے کا طریقہ؛


گلاب کا تیل دو طریقوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ پہلے طریقے میں گلاب کے تازہ پھولوں کو ذیتون کے تیل میں ڈٓال کے دھوپ میں رکھ دیتے ہیں اور پھر جب پھولوں کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے تو اس کے پھول تبدیل کے کے تازہ پھول ڈال دیے جاتے ہیں یہی عمل سات بار کرتے ہیں پھر تیل کو صاف کر لیا جاتا ہے اسے روغن گل کہتے ہیں۔


دوسرے طریقے میں یہی عمل آگ پر کیا جاتا ہے اور تیل حاصل کیا جاتا ہے۔ لیکن پہلے طریقے سے حاصل کیا گیا تیل زیادہ فائدہ مند اور مفید ہوتا ہے۔ پہلے طریقے سے حاصل کیے گئے تیل کو روغن گل خام یا روغن گل آفتابی کہتے ہیں اور دوسرے طریقے سے حاصل کیے گئے تیل کو روغن گل آتشی کہتے ہیں۔


 



 


گلاب کا تیل دردوں کے لیے انتہائی مفید ہے درد والی جگہ پے لگانے سے درد کو تسکین بخشتا ہے۔ معدہ کی سوزش کو تسکین بخشتا ہے اور اس کے زخموں کو ٹھیک کرتا ہے۔ گلاب کا تیل قابض ہوتا ہے۔ دماغ کو تقویت پہنچانے کے لیے اسے سر پے لگاتے ہیں۔ کانوں کے درد میں اسے کانوں میں ڈالا جاتا جس سے کان کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ دانتوں کے درد کو بھی ٹھیک کرتا ہے اور زیادہ چونا کھانے کی وجہ منہ میں جو زخم ہو جاتے ہیں ان کو بھی ٹھیک کرتا ہے۔ آگ سے جلے ہوئے حصے پے اسے لگایا جاتا ہے۔


 



 


سکن پے لگانے سے اسے خوبصورت اور پیارا کرتا ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160