کڑوا کریلا فوائد سے بھرا

Posted on at


کریلا ایک مشہور سبزی ہے جو تقریباً پاکستان کے تمام گھرانوں میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ کریلے سبز رنگ کے ہوتے ہیں ان کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔ کریلا اور اس کے بیج اور جڑ تینوں چیزیں مختلف قسم کی ادویات میں استعمال ہوتے ہیں۔ مختلف زبانوں میں کریلے کو مختلف ناموں کے ساتھ پکارا جاتا ہے  عربی میں اسے فثاءالحمار، بنگالی میں کرولا، لاطینی میں ایم چیرنٹا، اور انگلش میں اسے ہیری مورڈکا کہا جاتا ہے۔ کریلے کے بہت سے فوائد ہیں جو کہ انسانی جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔


 



 


کریلے معدہ کے لیے بہت مفید ہے یہ معدہ کو طاقت بخشتا ہے۔ یہ انسانی جسم میں سے بلغم کو ختم کرتا ہے اس لیے یہ بلغمی مزاج افراد کے لیے انتہائی مفید ہے۔ کریلا جسم کی ورموں کو ختم کرتا ہے سرکے کے ساتھ کریلے کو پیس کے ورم پے لگانے سے بہت فائدہ پہنچتا ہے۔ کھانسی اور دمہ میں کریلا کھلانے سے کافی فائدہ ہوتا ہے۔ کریلا گردوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔


 



 


 کریلے مختلف طریقوں سے پکا کے کھائے جاتے ہیں مثلاً اکیلے کریلے، کریلے گوشت، کریلے قیمہ، اور بھرے ہوئے کریلے ان تمام طریقوں سے پکائے گئے کریلوں کو بہت شوق سے اور بکثرت کھایا جاتا ہے۔


 



 


کریلے کا جوس بھی نکال کے پیا جاتا ہے یہ شوگر کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ یہ جوس جسم میں سے زہریلے مادے ختم کرتا ہے جو انسانی جسم کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ بخار میں بھی اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا جوس پینا سکن کے لیے بہت اچھا ہے یہ سکن کو نکھارتا ہے اور رنگ گورا کرتا ہے اور سکن کے دانوں کو ختم کرتا ہے۔ کریلے کی جڑ بالوں کے لیے انتہائی مفید ہے اس کو پیس کے بالوں میں لگایا جائے تو یہ بالوں کو سفید ہونے سے بچاتی ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160