لاہور چڑیا گھر

Posted on at


لاہور چڑیا گھر


لاہور چڑیا گھر جو کہ مال روڑ پر واقع ہے اسمبلی ہال کے بالکل سامنے اور اس کی پچھلی سائڈ پر جناح باغ ہے اس کے بالکل قریب الحمرا ہال اور پلازہ سینما ہے پہلےہم آپ کو چڑیا گھر کی سیر کروائیں گے اور باقی آگے بلوگز میں ذکر کریں گے۔


 



 


چڑیا گھر میں داخل ہونے سے پہلے باقاعدہ ٹکٹ لی جاتی ہے اور پھر اندر داخل ہوا جاتا ہے یہ بچوں بڑوں سب کے لیے تفریح گاہ ہے بچے بڑے سبھی جانوروں اور ان کی حرکات کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کوتے ہیں۔


بندر۔


 



 


سب سے پہلے آپ کو بندر۔بن مانس۔لنگور وغیرہ کے پنجرے نظر آئیں گے پہلے جب ہم چڑیا گھر جایا کرتے تھے تو ان کے پنجرے بہت چھوٹے تھےاور اتنی صفائی کا بھی انتظام نہیں ہوتا تھا لیکن اب ان کے پنجرے صاف ستھرے اور بڑے کر دیے گئے ہیں جن میں آپ کو ہر قسم کے بندر۔بن مانس۔اور انکی اقسام کے جانورمختلف پنجروں میں نظر آئیں گے۔


طوطے۔تیتر۔بیٹر۔ٹرکی۔


 



 


اس کے آگےآپ کو طوطے کے پنجرے نظر آئیں گے جن میں آسٹرئیلین طوطے۔ گانی والے طوطے اور مختلف اقسام اور رنگ کے طوطے نظر آئیں گے اس سے آگے تیتر۔بیٹر۔ٹرکی۔اور اسی اقسام کے جانور نظر آئیں گے۔


مور۔


 



 


اگے آپ کو مور کے پنجرے نظر آئیں گے جن میں کلر فل مور۔سفید مور اور اقسام کے مور نظر آئیں گے جن کے باقاعدہ الگ الگ پنجرےاور خوراک کا بہت اچھا انتظام کیا گیا ہے۔


شطرمرغ۔


 



 


اس کے آگے آپ کو شطر مرغ کا پنجرہ نظر آئے گا یہ کافی خوبصورت جانور ہے اکثر چڑیا گھر میں اس کے ساتھ اس کا انڈا بھی پایا جاتا ہے جس کا وزن ایک کلو تک ہوتا ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160