سبز دھنیا

Posted on at


دھنیا ایک مشہور نبات ہے جو کہ بہت خوشبو دار ہوتی ہے اس کی خوشبو بہت اچھی ہوتی ہے۔ مختلف زبانوں میں دھنیے کے مختلف نام ہیں جیسا کہ عربی میں اسے گزبرہ یالبہ، فارسی کشنیز، بنگالی میں دہنے، سندھی میں دھانا اور انگلش میں کوری اینڈر کہا جاتا ہے۔ دھنیا سالن پر ڈال کے بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ یہ ایک قسم کی سالن کی ذینت ہوتا ہے۔ اس کے بغیر سالن ادورا اور بے رنگ نظر آتا ہے۔ اس کی خوشبو سالن کے ذائقے کا دوبالا کر دیتی ہے۔ ہم اگر اکثر دھنیے کے بارے میں سوچیں تو ہمارے ذہن میں صرف یہ آتا ہے کہ صرف سالن پے ڈلنے والی چیز ہے لیکن دھنیے کے اور بھی کئی فوائد ہیں جو کی انسانی جسم کے لیے بہت مفید ہیں۔


 



 


دھنیا دماغ کو تسکین بخستا ہے اور جسم کی گرمی کو ختم کرتا ہے۔ اگر منہ میں چھالے ہو تو سبز دھنیے کے پانی سے غرارے کرنے سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ دھنیا آنکھوں کے لیے بہت مفید ہے خاص طور پر آنکھوں کے درد میں اس سے کافی فائدہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ چیچک کے ابتدا میں آنکھوں کو چیچک سے محفوظ رکھنے کے لیے اس کا پانی آنکھ میں ڈالتے ہیں۔ نیند لانے کے لیے اور بخار میں اس کے پانی میں شکر ڈھال کے پلاتے ہیں تاکہ بخار کی گرمی سر تک نہ جائے اس کے ساتھ ساتھ دھنیا معدہ کی سوزش کے لیے مفید ہے۔ دھنیا پیاس کو بھی تسکین بخشتا ہے۔


 



 


دھنیے کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جو کہ بالوں کے لیے نہایت مفید ہے یہ سر کو ٹھنڈا بھی رکھتا ہے اور بالوں کو خوبصورت بھی کرتا ہے۔ دھنیے کے تیل کو دوسرے گرم تیلوں میں شامل کر کے بھی استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ان کی گرمی کے اثرات سر پے نہ ہوں۔


 



 


دھنیے کو آپ باآسانی گھر میں بھی اگا سکتے ہیں۔ یہ چھوٹی سے چھوٹی جگہ پے بھی کاشت کی جا سکتا ہے۔ لیکن اسے تیز دھوپ سے بچا کے رکھتے ہیں۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160