صلہ رحمی کی فضیلت --- زکوٰۃ

Posted on at


صلہ رحمی کی فضیلت


 


حضرت ابوھریرہ رضی الله نے کہا کہ ایک آدمی نے نبئ کریم صل الله علیہ وسلم کی خدمت میں پیش ھو کر عرض کی


یا رسول الله ،، میری رشتہ داری ہے ، میں تو انھیں


ملاتا ھوں ، وہ قطع تعلق کرتے ہیں ، میں ان سے بھلائی


کرتا ھوں ، وہ مجھے برا کہتے ہیں اور جاہل کہتے ہیں


لیکن میں تحمل اور بردباری سے کام لے رہا ھوں


یہ سن کر نبئ پاک صل الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا


اگر تو واقعی ایسا کرتا ہے تو گویا ان کو بھوبھل میں


ڈالتا ہے جب تک تو اسی طرح رھے گا ، الله تعالیٰ کی


ذات تمہیں  ان پر غالب رکھے گا


 


حضرت عبدللہ بن عوف رضی الله عنہ نے رسول الله صل الله علیہ وسلم کو فرماتے ہوۓ سنا کہ


الله تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں رحمٰن ھوں اور میں نے ہی


رحم کو پیدا کیا ہے اور اسے اپنے نام کے مادے سے نکالا


ہے لہذا جو اسے ملائے گا ، میں بھی اسے ملاؤں گا اور جو اسے


قطع تعلق کرے گا تو میں بھی اسے الگ تھلگ کر کے راکھ دوں گا


حضرت ابو العنبس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں عبدللہ بن عمر رضی الله عنہ کے ساتھ وھط ( طائف میں آپ کی زمین ) پر گیا تو انہوں نے کہا کہ


نبئ کریم ( صل الله علیہ وسلم ) نے ہماری طرف انگلی کر کے


ارشاد فرمایا کہ رحم لفظ رحمٰن سے نکلا ہے ، جو اسے ملاتا


ہے ، یہ بھی اسکو ملائے گی اور جو اس کو قطع کرے گا یہ


بھی اس کو الگ کر دے گی ، محشر کو اسے روانی والی اور


سلیس زبان دی جاۓ گی ( جس سے یہ سب کچھ بتاۓ گی کہ


 ( فلاں نے قطع رحمی کی تھی


حضرت عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبئ کریم صل الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ


رحم ( رحمٰن ) سے نکلا ہے ، جو اسے ملائے گا


یہ بھی اس کو ملائے گی ، اور جو اس کو جدا کرے


گا تو الله رب العزت اسے بھی علیحدہ کر دے گا


( یعنی اپنی رحمت کے ساۓ سے دور کر دے گا )


 


زکوٰۃ پر ایک نظم


حکم قرآن میں ہے بہتر ( ٧٢ ) مرتبہ


نہ کرو تم زکوٰۃ سے انکار


اس کو ہر سال ہے ادا کرنا


اس کی برکت سے مال ہے بڑھتا


جو کوئی بھی زکوٰۃ دیتا ہے


مال و دولت کو پاک کرتا ہے


اس کی مقدار ہے اگرچہ حقیر


اس سے ملتا مگر نفع ہے کثیر


اس کے حقدار ہیں غریب عوام


زور دیتا ہے اس پہ ہی اسلام


اس میں فائق ہے حق عزیزوں کا


بعد میں دوسرے غریبوں کا


پیارے صدیق کو تو اس لئے


جنگ لڑنا پڑی تھی اپنوں سے


زیب دیتا نہیں مسلماں کو


اس کا انکار اہل ایماں کو


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post 


بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا


شکریہ ......الله حافظ




بلاگ رائیٹر    


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم انیکس    




 


 


 


 


 


 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160