ہاکی

Posted on at


کھیل انسانی زندگی کیلیے بہت رکھتا ہے کھیل سے جسمانی صحت ٹھیک رہتی ہے اور کھلاڑی عام لوگوں سے ذیادہ مضبوط ہوتے ہیں ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے تاریخ کا مطالعہ کریں تو پتہ چلتا ہے یہ ایک قدیم کھیل ہے اور پاکستان نے ورلڈ میچ میں بہت کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کا نام روشن کیا ہاکی کا کھیل دو ٹیموں کے درمیان ہوتا ہے ہر ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں اور ان کی مختلیف پوزشنیں ہوتی ہیں گول کیپر،لفٹ فل بیک،رائٹ فل بیک،رائٹ ہاف،سنٹر ہاف وغیرہ وغیرہ۔

ہاکی کا کھیل دو وقفوں پر مشتمل ہوتا ہے اور ہر وقفہ کا دورانیہ پینتیس منٹ کا ہوتا ہے ایک میچ کے دوران ایک ٹیم کو چار کھلاڑی تبدیل کرنے کی اجازت ہوتی ہے پاکستان میں جب کھلاڑیوں نے ہاکی میں اپنا نام پیدا کیا اور بہت شہرت حاصل کی ان میں چند ایک نام یہ ہیں اصلاح الدین ایوبی،منور زمان،منظور جونییئر،رشید جونیئر،سلیم شیروانی،سمیع اللہ،شہناز شیخ،اختر رسول اور حسن سردار۔

ہاکی کھیل اب پوری دنیا میں مقبول ہو چکا ہے پاکستان کے علاوہ بھارت، ملائیشیا، چین، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جرمنی، ہالینڈ، انگلستان، فرانس، جنوبی افریقہ وغیرہ میں یہ کھیل بہت شوق سے کھیلا جاتا ہے اس وقت پاکستانی کھلاڑی اتنی سخت محنت کرنے کے باوجود وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے جس کی توقع کی جا رہی تھی موجودہ صورت سے مایوس ہونے کے بجائے اور ذیادہ محنت کرنے پڑے گی امید ہے اپنی محنت کے نتیجے میں جلد ہی پاکستان ہاکی کی ٹیم دنیا میں اپنا نام روشن کرے گی۔

 



About the author

160