حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ

Posted on at



حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کی کنیت ابو عبدالرحمٰن ھے۔ آپ قدیم الاسلام ہیں ۔ ایک روایت کے مطابق اسلام قبول کرنے والوں میں آپ لا نمبر چھٹا ھے۔ آپ حضورﷺ کے دارِارقم میں تشریف لے جانے سے قبل مشرف بہ اسلام ہوۓ تھے ۔ اسلام قبول کرنے کے بعد آپ کو نبی کریمﷺ کی خصوصی شفقت و کرم نوازی حاصل ہوئی کہ انہیں نبی کریمﷺ نے اپنے پاس رکھ لیا چنانچہ آپ بارگاہ رسالتﷺ کے خاص الخاص خدام میں شامل ہو گئے ۔ خاص خادم ہونے کی وجہ سے “صاحب النعل“ یعنی نعلین مبارک سنبھالنے والے “صاحب الوسادۃ“ یعنی تکیہ پیش کرنے والے اور “صاحب المطہرۃ“ یعنی وضو اور غسل کیلیے پانی پیش کرنے والے آپ کے القاب مبارک ہیں۔


حضرت عبداللہ بن مسعودؓ غزوہ بدر سمیت تمام غزوات میں حضورﷺ کے ہم رکاب رھے ۔ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے پہلی بار حبشہ اور دوسری بار مدینہ منورہ کی جانب ہجرت فرمائی ۔ حضورﷺ کا ان کے بارے میں ارشادِ غرامی ھے کہ اگر میں بغیر مشورہ کے کسی کو امیر بناؤں تو عبداللہ بن مسعود کو بناؤں نیز فرمایا اگر کوئی شخص قرآن کریم کو اس طرح پڑھنا چاھتا ہو جس طرح نازل ہوا ھے تو وہ عبداللہ بن مسعود کے طریقہ کے موافق قرآن پڑھے۔ آپؓ ساٹھ برس کی عمر پا کر 32 ہجری میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کی نمازِ جنازہ حضرت سیدنا عثمانؓ نے پڑھائی اور آپ کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا ھے۔



About the author

SZD

nothing interested

Subscribe 0
160