لاہور چڑیا گھر حصہ سوئم

Posted on at


 لاہور چڑیا گھر حصہ سوئم


ریچھ ۔


 



 


یہ بہت خطرناک جانور ہے بہتریہ ہے کہ آپ خود اور اپنے بچوں کو اسے دور سے دیکھائیں اس کے پنجرے کے آگے بہت سے واقعات پیش آئے ہیں ایک بات کا دھیان رکھیں کہ یہ سرخ رنگ کی چیزوں پر بہت جلد حملہ کرتا ہے اس لیے احتیاط لازم ہے ۔


مگر مچھ ۔


 



 


اس کے آگے مگر مچھ کا تالاب ہے یہ بہت خطرناک جانور ہے اس لیے اس کے تالاب پر بہت اونچا پنجرہ لگایا گیا ہے۔


کینٹن۔


 



 


سیر کر کے بہت زیادہ تھک گئے ہوں گے اس لیے آپ کو کینٹن لیے چلتے ہیں جس میں آپ کو سموسے۔ پکوڑے تکے۔کون آسکریم۔جوس ہرقسم کی چیزیں ملیں گی جو آپ کھا سکتے ہیں لیکن بعد میں کوئی گارنٹی نہیں زیادہ بہتر یہ ہوتا ہے آپ گھر سے کوئی معیاری چیز لے جائیں تاکہ بعد میں آپ کو نقصان نہ اٹھانا پڑے۔


اور بہت سے جانور۔


 



 


اس کے علاوہ آپ کوبہت سے جانور چڑیا گھر میں ملیں گے جن میں کچھوا۔خرگوش۔بطحیں۔سوان ۔گینڈا۔وغیرہ دیکھنے کو ملیں گے اس کے علاوہ بچوں کے لیے جھولے ۔گیمزاور خاص طور پرجسکے نام پر چڑیا گھر رکھا گیا ہے وہ بھی ادھر اودھر اڑتے ہوئے نظر آجائے گی۔


احتیاطی تدابیر۔


 



 


چڑیا گھر جانے سے پہلے کچھ احتیاطی تدابیر کو  ذہن میں رکھا جائے کہ پنجروں کے زیادہ قریب یا جو انھوں نے حدود مقرر کی ہے تجاویز نہ کی جائے جانوروں کو اپنی مرضی سے نہ کھلایا جائے یا ہم چیزیں کھا کر ریپر پھینک دیتے ہیں جو وہ کھا لیتے ہیں جن سے ان کے بیمار یا مرنے کا خدشہ ہوتا ہے احتیاط کرنی چائیے اگر کھلانا ہے تو چڑیا گھر انتظامیہ نے ایک جگہ مقرر کی ہے ادھر دیا جائے تاکہ جانور کو اس کی ضرورت کے مطابق خوراک مہیا کی جائے تا کہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔


 


 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160