پودینے کے فوائد

Posted on at


پودینہ ایک خوشبودار بوٹی ہے۔ یہ بہت مشہور بوٹی ہے۔ مختلف زبانوں میں اس کے مختلف نام ہیں عربی میں اسے فودنج فوتنج سندھی میں پھوونو اور انگلش میں منٹ پیپر منٹ کہا جاتا ہے۔ پودینہ کئی قسم کا ہوتا ہے۔ پودینہ مختلف قسم کی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پودینے سے عرق بھی حاصل کیا جاتا ہے۔ پودینہ اور اس کا عرق دونوں چیزیں انسانی جسم کے لیے مفید ہیں۔


 



 


پودینہ زیادہ تر معدہ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ پیٹ کے درد، معدہ کی کمزوری، قے، متلی، معدہ کی گیس وغیرہ میں انتہائی مفید اور موثر ہے۔ اس کے علاوہ قے غشیان کو ختم کرنے کے لیے اس کا جوشاندہ یا پھر عرق پیلاتے ہیں۔ ہیضہ کی تکلیف میں بھی اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ پودینے کے استعمال سے پیٹ کے کیڑے بھی مر جاتے ہیں۔ پیٹ کے علاوہ پودینہ اور بھی کافی امراض میں فائدہ بخش ہے ناک اور کان کے کیڑوں کو مارنے کے لیے پودینے کا پانی ڈالا جاتا ہے جس سے کیڑے مر جاتے ہیں۔ دمہ کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال بہت اچھا ہے اور بلغم کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔ پودینے کا جوشاندہ بنا کے پینے سے بلڈپریشر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ بچھو یا بھڑ کے کاٹنے پے پودینے کو پیس کے زخم والی جگہ پر لگایا جاتا ہے یہ زہر کو جذب کر لیتا ہے اور درد میں بھی کمی ہو جاتی ہے۔ پودینے کا قہوا بھی پیا جاتا ہے ۔


 



 


 



 


پودینے کا جوس بھی پیا جاتا ہے اور پودینہ دوسرے ڈرنکس میں بھی شامل کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔ پودینا مختلف قسم کے کھانوں میں بھی استعمال ہوتا ہے اس کے استعمال سے کھانا خوشبودار اور لذیز ہو جاتا ہے۔


 



 


پودینے کی چٹنی بھی بنائی جاتی ہے جو کہ مزیدار ہوتی ہو اور پاکستانی گھرانوں میں بکثرت استعمال ہوتی ہے۔ دہی کے رائتے میں بھی اس چٹنی کا استعمال ہوتا ہے جو رائتے کو چار چاند لگاتا ہے۔


 



 


 پودینے کو آپ باآسانی گھر میں بھی اگا سکتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ پودینہ سکن کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔


 



 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160