اپنے بیڈ روم کو نیا بنائے

Posted on at


 

بیڈ رومایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ اپنا سارا وقت گزارتے ہیں ابھی تک اسکی دیکھ بھال کو نظر انداز کیا جاتا ہے مگر اب توجہ دینے کا وقت آگیا ہے ہمارے پاس کچھ ایسی ترکیبیں ہیں جن سے آپ کسی اضافی رقم کے بغیر اپنے بیڈ روم کو کھلا ااور چمکدار بنا سکتے ہیں

۔ ایک نیا اور تازہ اہتمام ہمیشہ کمرے کو نیا محسوس کراتا ہے ڈرے بغیر اپنے فرنیچرکو نئے زاویے دینے کی کوشش کریں نیز اپنے بیڈ کو کمرے میں ایسی جگہ قطعی نہ رکھیں جہان سامنے دروازہ موجود ہو اس کے علاوہ اپنی مرضی سے اسے دستیاب جگہ میں سیدھا ، ترچھا یا کمرے کے وسط میں رکھ سکتے ہیں

۔درازوں میں سے اسکارف ، میزپوش یا یہاں تک کہ تکیون کے غلاف ڈھونڈیں اور ان کی کلر اسکیم کے لحاظ سے بیڈروم میں استعمال کرکے داد وصول کریں

۔ کمرے میں ایک پودے کا اضافہ کریں اپنے گھر میں دیکھیں اگر  خوشگوار پودوں میں کوئی ایک جو آپ کے کمرے میں ٹھیک رہ سکے اور بڑھ سکے تو اسکا انتخاب کرلیں

اگر گھر کو معطر کرنے کے لیے کوئی گلدستہ نہیں ہے تو سنگتروں کے چھلکے لے آئیں اور سکھا کر سفوف بنا کر الماری میں رکھ لیں اسکی صرف ایک چٹکی گلدستے کی جگہ آپ کے کمرے کو تازہ ترین اور متاثر کن بنا دے گی  صرف یہ چھوٹی تبدیلیاں بغیر پیسے خرچ کیے آپ کے بیڈ روم کو نیا بنا دیں گی۔

      



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160