واہ کینٹ کا حسن حصّہ ہشتم

Posted on at


واہ کینٹ کا حسن


 



واہ کینٹ شہر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ایک الگ پہچان رکھتا ہے کیونکہ واہ کینٹ کی انتظامیہ (کنٹونمنٹ بورڈ) نے واہ کینٹ کو  خوبصورت بنانے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی۔ واہ کینٹ میں بہت سے قابل دید مقامات ھیں جن کی تعریف کئے بنا رہنا ناممکن ہے۔ جن کا زکر میں آج کے بلاگ میں کروں گا۔



واہ کینٹ میں بیرئیر نمبر ۱ سے داخل ہوں تو ۲ کلو میٹر کی ڈرائیو کے بعد ایک فوارہ ہے۔ یہ فوارہ مال روڈ کے درمیان میں واقع ہے اور اس کے گرد گول دائرے کی شکل میں چوک بنایا گیا ہے۔ یہ فوارہ واہ کینٹ کی سب سے بڑی اور سرکاری ھسپتال کے سامنے موجود فوارہ ہے۔ اِس کو زیادہ تر رات کے وقت چلایا جاتا ہے۔



اس کو چار کالموں پر بنایا گیا ہے۔ اور یہ کالم ۱۰ فٹ کے بعد اوپر جا کر آپس مل جاتے ھیں۔ جہاں یہ کالم آپس میں ملتے ھیں اندرونی جانب ایک دائرہ موجود کی شکل میں بیم موجود ہے جو کہ ان چاروں کالموں کو آپس میں ملاتا ہے۔ اس دائرہ نما بیم کے اوپری حصّے کو مختلف رنگین لائٹوں سے مزین کیا گیا ہے۔ فوارے کی بیسمنٹ میں نوزلز لگائی گئی ھیں جو پانی کو پریشر کی تحت اوپر کی جانب اچھالتی ھیں۔ اس کو نیلی اور سفید ٹائلز سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔


واہ کینٹ کے بارے میں مزید جاننے کی لئے میرا اگلا بلاگ ضرور پڑھیں۔


 


 


 


 


Weitten  By :-

Usman-Annex

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/usman-annex/blog_post


 


 


 



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160