جلد بازی اور انسان اجلت

Posted on at


جلد بازی اور انسان اجلت

انسان بڑا جلد باز واقع ہوا ہے۔ وہ اپنے مختلف معمالات جلد از جلد نمٹانے کی کوشش کرتا ہے اور جب ایک کام پایہ تکمیل تک پہنچ جاتا ہے تو گوناں گوں فرحت و اطمینان محسوس کرتا ہے۔ اسی طرح جس چیز کی وہ خواہش کرتا ہے، وہ چاتا ہے کہ جلد از جلد وہ چیز حاصل کر لے۔ خواہ اسے حاصل کرنے کے بعد وہ کسی بڑی مصیبت میں ہی کیوں نہ پھنس جاہے اور وہ چیز اس کے لیے خیر کے بجاہے شر ہی کیوں نہ ہو۔


انسان اپنی خواہش کی فوری تکمیل چاہتا ہے۔ اللہ اور اس کے رسول نے انسان کی اس فطرتی جبلت کو برا نہیں کہا بلکہ اسے درست رخ دینے کی کوشش کی ہے۔ ہر انسان کی زندگی کا ایک رخ ہوتا ہے، اس کے سامنے ایک ہدف ہوتا ہے۔ جسے وہ حاصل کرنے کے لیے دوڑ دھوپ کرتا ہے۔ لوگ با لعموم دنیاوی لزتوں کے حصول کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیتے ہیں۔ لیکن اللہ انہیں متوجہ کرتا ہے کہ تمھارے پیش نظر دنیا نہیں آخرت ہونی چاہیے۔۰ اور ہر شخص کا ایک ہی رخ ہوتا ہے جس کی طرف وہ پلٹتا ہے۔ پس تم نیک کامون میں ایک  

(دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرو۰۔ (سورتہ البقرہ

اللہ نے انسانی زندگی کی حقیقت اور اس کی فطری خواہشات کو مدنظر رکھتے ہویے اسے جھنجھوڑا ہے۔ کہ اسے نیک اعمال میں جلدی کرنی چاہیے۔ ویسے بھی زندگی کی مہلت عمل بہت مختصر ہے اور اگر اسے غیر نافع کاموں میں ضاہع کر دیا جاہے تو بہت بڑے گھاٹے میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ نیک اعمال کےبارے میں عموماُ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جب حالات قدر اچھے ہو جاہے گے، فراخی حاصل ہو جاہے گی، کچھ فرصت ہو جاہے ،مساہل و مشکلات ختم ہو جاہے تو خوب اچھے کام کرے گے۔

 



About the author

Khanbaba

Abdulbasit is the blogger and seo expert and made several blogs on Blogger Platform,and worked for several other bloggers. Eg: ehowbloggers etc. And now he is working on filmannex.. Abdulbasit is also ethical hacker and pen-tester. He has also done a job for different groups named as LOLSec 2,Pakistan cyber…

Subscribe 0
160