پردہ کی وجہ سے پریشانی قصور کس کا حصہ دوئم

Posted on at


پردہ کی وجہ سے پریشانی قصور کس کا حصہ دوئم


اکثر لڑکیاں کوئی غلط کام کرتی ہیں تو وہ پردہ کا استعمال کرتی ہیں مثلا گھر سے بھاگتے وقت یا کالج کی لڑکیاں کالج ٹائم میں باہر جاتے وقت یا اس طرح کا کوئی غلط قدم اٹھاتے وقت جسکی وجہ سے پردہ کرنی والی خواتین چاہے وہ اچھی بھی ہو اس کو برا تصور کیا جاتا ہے۔


 



 


اس میں جتنا قصور خواتین کا ہے اتنا مردوں کا بھی ہے جو مرد اسطرح کے ہوتے ہیں ان کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ جو عورت پردہ میں ہے اس کا کسی طرح چہرہ دیکھ لیا جائے اس چرح کے بہت سارے معاشرے میں واقعات پیش آتے ہیں جن سے خواتین کو بڑی پریشانی اور دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصا کالج کی لڑکیوں کو یا جو کہیں جاب کرتی ہیں اکثر یہ واقع سننے کو ملتا ہے کہ کالج سے جب لڑکیاں پردہ میں باہر نکلتی ہیں تو لڑکے بائیک پر آتے ہیں اور ان کے منہ سے پردہ اتار کر فرار ہو جاتے ہیں اور جاتے جاتے آوازیں کستے ہیں اور پریشان کرتے ہیں اس کے علاوہ بہت سارے ایسے واقعات دیکھنے یا سننے کو ملتے ہیں جن سے بہت ساری خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


 



 


اس میں میڈیا کا بھی بڑا ہاتھ ہے بعض اوقات اس طرح کے ڈرامے یا فوٹج دیکھائی جاتی ہے جن سے اکثر سکول کالج بوائز۔گرلز پر برا اثر پڑتا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ اگر ڈرامے میں ایسا ہوا ہے یا اس نے ایسا کیا ہے تو میں ایسا کروں کا یا کروں گی تو کامیاب ہو جائیں گے لیکن صرف پریشانی انہیں ہی نہیں ان کے والدین کو بھی اٹھانی پڑتی ہے۔


 



 


ساری باتوں کا یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ہمیں اپنے آپ کو درست کرنا ہو گا جب ہم اپنے آپ کو درست کریں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا اور معاشرے میں اس برائی کا خاتمہ ہو گا ۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160