نسب نامہ کا علم سیکھ کر رشتہ داری قائم کرو

Posted on at


نسب نامہ کا علم سیکھ کر رشتہ داری قائم کرو


 


حضرت جبیر بن مطعم (رضی الله عنہ) بتاتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عمر (رضی الله عنہ) سے خطبے کے دوران سنا . آپ نے منبر پر بتایا


علم نسب نامہ سیکھو اور پھر رشتہ داریاں گانٹھو ، بخدا انسان اور اس کے


بھائی کے درمیان کبھی رنجش ہو جاتی ہے اور اگر اسے پتہ  چل جاۓ کہ


اس کے اور اس کے بھائی  کے درمیان اس رحم کی وجہ سے تعلق ہے تو


وہ یقیناً اسے ٹوٹنے سے بچاۓ گا


حضرت ابن عبّاس (رضی الله عنہ) نے فرمایا کہ


اپنے نسب کی حفاظت کرو تاکہ  صلہ  رحمی کر سکو کیونکہ جب رحم کی وجہ سے


انسان ایک دوسرے کے قریب ہو جاتا ہے تو پھر بعد کے باوجود دونوں کے درمیان


کوئی دوری نہیں رہتی اور اگر یہ رشتہ بعید  کا ہو تو قرب حاصل نہیں ہو سکتا اگرچہ


بظاھر قریب ہی ہو اور پھر ہر رحم قیامت کے دن صاحب رحم کے سامنے آ کر اس کے


حق میں گواہی دے گا اگر اس نے ملایا ہو گا اور اگر اس نے قطع کیا ہو گا تو اس کے


خلاف گواہی دے گا


 


کیا کوئی غلام آزاد ہو کر یہ کہہ سکتا ہے کہ میں اسی قبیلے کا ہوں


 


حضرت عبد الرحمان بن ابی حبیب کہتے  ہیں کہ مجھے عبداللہ بن عمر (رضی الله عنہ) نے پوچھا کہ


تم کن میں سے ہو ؟؟


میں نے عرض کیا کہ


بنو تمیم کی شاخ سے تعلق رکھتا ہوں


ابن عمر (رضی الله عنہ) نے پوچھا کہ


ان کی نسل سے ہو یا ان کے غلاموں میں ہو ؟؟


میں نے کہا کہ


ان کے غلاموں میں سے ہوں


اس پر ابن عمر (رضی الله عنہ) نے کہا کہ


تم نے اس وقت کیوں نہ کہہ دیا کہ  ان کے غلاموں سے ہوں ؟؟


عجز


 


عجز کا مطلب نہیں کہ  انسان بےغیرت بنے


خوش نصیب انسان ہے جس کو کہ یہ جوہر ملے


سرور دو عالم کو بےپایاں تھی یہ دولت ملی


عجز کو بھی اس وسیلے سے بڑی عظمت ملی


عجز میں پوشیدہ ہے خالق کی کوشنودی کا راز


عجز سے انسان ہوتا ہے جہاں میں سرفراز


بے ثمر ہے سرو ہی جھکنے سے جس کو عار ہے


باغ میں جھکتیہ ی مگر ہر شاخ میوہ دار ہے


عاجزی انسان کی الله تعالیٰ کو مرغوب ہے


اپنے بندوں سے خدا کو عاجزی مرغوب ہے


تھا تو جنؤں کا ہی وہ سردار جو شیطان ہے


تکبر سے ہی تو اس کا ہوا ہے یہ نقصان


زیب دیتا ہے تکبر تو خدا کی ذات کو


چاہییے انسان سمجھے عجز کی برکات کو 


اے عزیزوں ! تم ہمیشہ کبرونخوت سے بچنا


زیب دیتی ہے عاجزی جہاں میں انسان کی


============================================================================================================ 


میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے


http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post 


بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا


شکریہ ......الله حافظ


بلاگ رائیٹر    


نبیل حسن ٹرانسلیٹر


فلم انیکس    




 


 


 


 


 


 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160