نماز

Posted on at


دین اسلام کے پانچ بنیادی ارکان ہیں. جن میں توحید ،نماز ،روزہ ،زکوت ،حج شامل ہیں. ان بنیادی اراکین میں ایک اہم نماز ہے.توحید کا مطلب ہے کہ الله اور اسکے رسول پر ایمان لے آنا.اسلام میں یہ سب سے اہم ہے اسکے بغیر انسان مسلمان نہیں ہو سکتا.اسی طرح توحید کے بعد نماز بھی ہر مسلمان پر فرض ہے.



نماز ہر بالغ مرد اور عورت پر فرض ہے.فرض نماز کسی صورت معاف نہیں ہوتی بلکے قضا ہوتی ہے.قضا کا مطلب ہے کے اگر کسی انتہائی مجبوری کے تحت کوئی نماز چھوٹ گی ہو تو وو نماز بعد میں پڑھنی ہوتی ہے.ورنہ اسکا گناہ ہوتا ہے.ایک دن میں ٥ نمازیں ہم مسلمانوں پر فرض ہوتی ہے.اسکا مطلب ہم دن میں ٥ بار الله سے ہمکلام ہوتے ہیں.قرآن پاک میں کافی بار نامر قائم کرنے کی تلقین کی گی ہے.نماز قائم کرنے کا مطلب ایک دوبار ہے نماز پڑھنا نہیں ہے بلکے نماز کو قائم کرنا چائے.



نماز کامیابی کی کنجی ہے.تو پھر ہم نماز قائم کے بغیر بھلا کس طرح کامیابی حاصل کر سکتے ہیں.آج ہم کامیابی سے دور ہیں آج ہم رسوا ہیں تو اسی لئے ہیں کے ہم اپنے مذہب اسلام ور نماز سے دور ہیں.



ہمین نہ صرف خود بھی اس بارے میں خیال رکھنا ہوگا ور نماز قائم کرنی ہوگی بلکے اپنی آنے والی نسل مطلب ہمیں اپنے بچوں کو بھی اس بارے میں سختی سے تلقین کرنی ہوگی.کیوں کے دونو جہاں میں کامیابی کا صرف یہ ایک واحد راستہ ہے کے ہم اپنے مذہب اسلام کا راستہ اختیار کریں.ہم میں جنت کی خواہش ہر کسی کو ہوتی ہے لیکن جنت کو پانے کے لئے اسلام کے راستے پر چلنا لازم ہے.ورنہ اس جہاں میں تو رسوائی ہے ہی اسکے ساتھ ساتھ اگلے جہاں میں بھی رسوائی ہی ہوگی.


الله پاک ہم سب کو نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرماے.... 



About the author

160