ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی غربت اور نقصان آخری حصہ

Posted on at


ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی غربت اور نقصان آخری حصہ


 



 


روز بروز منی بجٹ بنائے جاتے ہیں جو عام عوام کا سانس بند کر دیتے ہیں ملک کا ہر طبقہ اس سے متاثر ہوا ہے سالانہ بجٹ کی کوئی اہمیت نہیں رہی اس عمل سے ملک میں بہت سارے مسائل پھیل رہے ہیں جو ملک کی ساکھ کے لیے بہتر نہیں خکمران لوگ اپنے جیبوں کے لیے ئیا ضروریات کے لیے غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں انہیں یہ سوچنا چائیے کہ ملک کی بقا ۸۰ فی صد آبادی کے بغیر ممکن ہے ؟ کیا حکمرانوں کے اس عمل سے لوگوں کی کوئی مدد ہو رہی ہے ؟


 



 


دنیا کی ترقی یافتہ قومیں انصاف ملنے کی وجہ سے زندہ ہیں لیکن ہمارے ملک میں انصاف نام کوئی چیز نہیں لوگ انصاف سے بھی محروم ہیں احتساب کا عمل ذاتی پسند ناپسند کر کیوں ؟پولیس ادارہ ناکام کیوں ہے عام عوام کا خیال کیوں نہیں رکھا جاتا؟


 



 


ملک میں یہ سب چیزیں مہیا نہ ہونے کی وجہ سے کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے خودکشی کی طرف لوگوں کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے لوگ نوکریاں نہ ملنے کی وجہ سے اپنے بچوں کو مار رہے ہیں نوجوان نسل کا رحجان نشہ کی طرفہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں بہت ساری برائیاں جنم لے رہی ہیں  ملک روز بروز تباہی کی طرف جا رہا ہے اور بد حالی کا شکار ہو رہا ہے۔


 



 


حکومت کویہ بات  سوچنا چائیے کہ قوم کی اعانت کے بغیر کیا یہ ملک چل سکتا ہےاگر عوام تعاون نہیں کرے گی تو یہ ملک بربادی کی طرف جائے گا جو کہ اب ہو رہا ہے اور عام عوام کو تعاون کا کہا جاتا ہے اور حکومت خود تعاون کو تیار نہیں ہوتی ہر بار یہ کہا جاتا ہے کہ یہ حکومت کا کام نہیں عوام خود بھی کچھ کرے حکومت تعاون نہیں کرے گی تو عوام کچھ کیسے کر پائے گی یعنی حکومت وسائل دے گی  تو عوام کچھ کرے گی اور عوام حکومت دوست ہوں گے تو ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف جائے گا۔



About the author

160