فنکشن کے لحاظ سے سیکنڈری انسٹرومنٹس کی اقسام ﴿ پارٹ ون

Posted on at


 


سیکنڈری انسٹرومنٹس کو فنکشن کے لحاظ سے مزید تقسیم کیا گیا ہے


1-انڈی کیٹنگ انسٹرومنٹس-


2-ریکارڈنگ انسٹرومنٹس-


3-انٹی کریٹنگ انسٹرومنٹس-


4- ڈسپلے انگ انسٹرومنٹس-



 


1-انڈی کیٹنگ انسٹرومنٹس-


انڈی کیٹنگ انسٹرومنٹس ﴿ یا ظاہر کرنے والے ﴾ ایسے انسٹرومنٹس ہوتے ہیں جو پیما ءش کی جانے والی الیکٹریکل کو انٹٹی کی ویلیو کو وقتی طور پر صرف اتنی دیر کے لے ظاہر کرتے ہیں جتنی دیر تک الیکٹریکل کو انٹٹی کی پیماءش کی جاتی ہےجو نہی ان آلات کو سرکٹ سے علیحدہ کیا جاتا ہے یا ان سے پیماءش کرنا بند کرتے ہیں تو یہ اپنی حالت ہر واپس آجاتے ہیں﴿یعنی ان کی سوی فورا واپس صفر پر آجاتی ہے﴾دوسرے الفاظ میں یہ انسٹرومنٹس الیکٹریکل کوانٹٹی کی لمحاتی ویلیو ظاہر کرتے ہیں یاد رہے کہ یہ انسٹرومنٹس پیماءش کی گی الیکٹریکل کوانٹتی کی ویلیو کوایک درجہ دار ڈاءل یاسکیل پر لگی ہوی ایک سوی یا پواءنٹر کی حرکت کے ذریعے ظاہر کرتے ہیں۔عام استعمال ہونے والے ایمپرٴ میٹرز وولٹ میٹر اور واٹ میٹر اس قسم کے انسٹرومنٹس کی اہم مشالیں ہیں



مثال کے طور پر جب ایک ایمپیر کو سرکٹ کے سریز میں لگایا جاتا ہے تو میٹر کی سوی درجہ دار سکیل کے اقپر فورا گھوم کر اس سرکٹ میں اس وقت گزرنے والی کرنٹ کو براہ راست ظاہر کرتی ہے جو نہی سرکٹ کو آف کرتے ہیں میٹر کی سوی فورا صفر پر واپس آجاتی ہے



 


2-ریکارڈنگ انسٹرومنٹس-


ریکارڈنگ انسٹرومنٹس ﴿ریکارڈ کرنے والے﴾ ایسے انسٹرومنٹس ہوتے ہیں جو ٹاءم کے ایک منتخب شدہ وقفہ کے دوران  پیماءش کی جانے  والی  الیکٹریکل کوانٹٹی تندیلیوں کا ایک مسلسل ریکاڈ فراہم کرتے ہیں دوسرے الفاظ میں ایسے انسٹرومنٹس جو الیکٹریکل کوانٹٹی کی لمحاتی ویلیو کی پیماءش کو ایک پوانٹر اور سکیل کے.



 


ذریعے ظاہر کرنے کی بجاے اس کوانٹٹی میں ہونے والی تبدیلیوں کا ایک مخصوص عرصے ﴿ یا منتخب وقت ﴾ کے دوران ایک گراف یا چارٹ پر ایک مستقل اور مسلسل ریکاڈ فراہم کرتے ہیں ان کر ریکارڈنگ انسٹرومنٹس کہتے ہیں۔کیونکہ یہ انسٹرومنٹس کسی گراف پیپر یا چارٹ ہر لمحاتی مقدار کی تبدیلیوں کو ظاہر کرتے ہیں




About the author

160