تاریخ مصر

Posted on at


تاریخ مصر



ایک اندازے کے مطابق مصری باشندے تقریباً  ٥٠٠٠ ہزار سال قبل مسیح شمالی علاقہ جات سے آئے تھے۔ یہ لوگ ایک وادی جسکا نام وادی حمات بتایا جاتا ہے کو عبور کر آئے اور دریائے نیل کے کنارے آباد ہوئے۔ مصر کی تاریخ کا شمار دنیا کی پرانی تہذیبوں میں ہوتا ہے۔ سر زمین مصر ایک اندازے کے مطابق ٦٠٠ میل کے رقبے پر محیط ہے۔



مصر کو شروع سے ہی مذہبی لحاظ سے کافی اہمیت دی جاتی رہی ہے۔ مصری لوگ آرٹ کے فن سے تو بہت پہلے سے آشنا تھے مگر وقت کے بہاؤ کے ساتھ اُنہوں نے اپنے آرٹ کو مذہبی رنگ میں رنگنا شروع کر دیا۔ اُنہوں نے مذہب کے نام پر بہت سی ایسی تعمیرات کیں جن کی مثال ملنا ناممکن ہے۔ اہرام کی تعمیر بھی اُنہی تعمیرات میں سے ایک ہے۔ اہراموں کی تعمیر خاص اِس مقصد سے کی جاتی تھی اور انکا یہ پختا عقیدہ تھا کہ اُن کا سب سے مقدس دیوتا (جسے وہ سورج دیوتا کے نام سے بلاتے تھے) اہرام نما گھر میں رہتا ہے اُن کے نزدیک اگر مرنے والے کو بھی اہرام نما گھر میں دفن کیا جائے تو وہ بعد مرنے کہ ہمشہ کے لئے زندہ رہے گا۔



اِسی وجہ سے لوگوں کا اپنے مذہبی عقائد کی رو سے یہ مانا تھا کہ موت کے بعد بھی زندگی پائی جاتی ہے۔ اہراموں کی تعمیر وہ خاص اِس عقیدے کی بنا پر کرتے تھے۔ اِسی نظریے کی بنیاد پر وہ لوگ مرنے والے کے ساتھ ضروری اشیاء مثلاً کھانے پینے، پہننے اور اور دیگر ضروری اشیاء کو بھی اہراموں میں دفن کر دیا کرتے تھے 



بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا تھا کہ مرنے والے کی بیویوں کو بھی ساتھ دفن کر دیا جاتا تھا۔ مردے کو بناؤ سنگہار کرکے دفب کیا جا تا تھا تاکہ جب مرنے والے کی روح واپس جسم کی تلاش میں آئے تو اُسے جسم کو تلاش کرنے میں کسی دِقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


مصر کی تاریخ کے بارے میں مزید جاننے کے لئے میرا اگلا بلاگ پڑھیں۔


 


 


Weitten  By :-

Usman-Annex

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/usman-annex/blog_post



About the author

usman-annex

Hye.. This is Usman.. Am doing Bs in Mechanical.. And Blogger at FilmAnnex..

Subscribe 0
160