نیکلس

Posted on at


 

زیورات  کی اہمیت  سے انکار نہیں کیا جاسکتا آپ کی تیاری اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتی جب تک آ اپنے لباس اور اس کے موقع محل کی مناسبت سے زیور نہ پہنیں  لباس  اور دیگر لوازمات کی طرح زیورات بھی بدلتے فیشن سے متاثر ہوتے ہیں کچھ عرصے پہلے تک زیورات  کا انتخاب کرناآسان تھا کیونکہ  زیورات کے فیشن میں تبدیلی  آتی تو ضرور تھی  مگر ایک فیشن کئی کئی سال تک رہتا تھا  لیکن اب زیورات کا  فیشن بھی انسانوں کے بدلتے خیالات کی مانند تیزی سے بدلتا رہتا ہے ان دنوں بطور خاص جس زیور کو اہمیت حاصل ہے  وہ  نیکلس ہے۔

پرانہ فیشن دوبارہ آگیا ہے پہلے بھاری بھرکم اور بڑے سائز کے نیکلس پہنے جاتے تھے پھر یہ فیشن ختم ہو گیا تھا لیکن اب پھر دوبارہ آج کل بڑے سائز کے اور بھاری بھرکم  ڈیزائن  اور کئی لڑکیوں  پر مشتمل نیکلس فیشن میں ان ہیں نئے انداز کے  یہ بولڈ  نیکلس  خصوصاً لڑکیوں  میں بہت مقبول ہے یہ آپکت لباس کو اجاگر کرتی  ہی ہئ لیکن  اپنے منفرد ڈیزائنوں  کی بدولت  کبھی  کبھی  لباس کا ہی ایک حصہ محسوس ہوتے ہیں  جب آپ خریداری کرنے جائے تو آپ کے سامنے ایک وسیع  انتخاب موجود ہوتا ہے۔

نیکلس کی اضافی خوبی یہ ہے کہ  آپ اپنی شرٹ  یا ٹاپ کی   مناسبت  سے اپنے لیے نیکلس  منتخب کر سکتی ہے  مثلاً  کشادہ  گلے والی شرٹ کے لیے کئی لڑیوں والا نیکلس یا بڑے نیگنون والا بولڈ نیکلس اچھا لگتا ہے ۔

جبکہ کالر والی شرٹ کے ساتھ ایسا  نیکلس منتخب کریں جو  گردن پر کالر کے عین نیچے فکس ہو جائے  کا لر   کے نیچے سے جھانکتا یہ نیکلس  آپکے  لباس  کی انفرادیت  بڑھانے  کا باعث  ہوگا   اسی طرح (وی) شیپ   کے گلے والی قیمضوں کے لیے وی شیپ کے نیکلس  مناسب ہے  جو قمیض کے اوپر سجے رہیں۔v

       

 



About the author

eman-khan

I am what i am :) Working as a blogger at Bitlander

Subscribe 0
160