دہی حصہ آخر

Posted on at


دہی کو اکیلا بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض لوگ اس میں چینی ڈال کے استعمال کرتے ہیں اور بعض لوگ اس میں نمک ڈال کے کھانا پسند کرتے ہیں۔ دہی دونوں طریقوں سے ہی بکثرت کھایا جاتا ہے۔


 



 


دہی صرف اکیلی ہی نہیں بلکہ بہت سی چیزوں کے ساتھ استعمال کی جاتی ہے اس کا رائتہ تیار کیا جاتا ہے جو کہ مختلف چیزوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے مثلاً پکوڑے کے ساتھ سموسے کے ساتھ تکوں کے ساتھ  وغیرہ وغیرہ   یہ رائتہ پاکستان کے تمام گھرانوں میں تیار کیا جاتا ہے اور بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ ہر گھر میں مختلف طریقوں سے رائتہ تیار کیا جاتا ہے۔ بعض لوگ دہی میں پودینے کی چٹنی ڈال کے رائتہ تیار کرتے ہیں بعض لوگ دہی میں نمک، زیرہ اور کالی مرچ ڈال کے رائتہ تیار کرتے ہیں اور کچھ لوگ دہی میں مختلف قسم کی سبزیاں ڈال کے رائتہ تیار کرتے ہیں یہ تمام قسم کے رائتے بہت لذیز اور مزیدار ہوتے ہیں۔ ہر قسم کا رائتہ مہمانوں کے آنے پر دسترخوان کی رونق کو چار چاند لگا دیتا ہے۔


 



 


دہی کے ساتھ دہی بھلے بھی تیار کیے جاتے ہیں جوکہ پاکستان کے تمام علاقوں میں بکثرت کھائے جاتے ہیں یہ بہت لزیز اور مزیدار ہوتے ہیں۔ آپ کو پاکستان کے تمام علاقوں میں دہی بھلوں کی دکانیں نظر آئیں گی۔ یہ صرف دوکانوں سے ہی نہیں ملتے بلکہ ان کو باآسانی گھر میں بھی تیار کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دہی سے فروٹ چاٹ بھی تیار کی جاتی ہے جس کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔


 



 


 


دہی مختلف قسم کے کھانوں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ جس کھانے میں دہی کا استعمال کیا جاتا ہے اس کھانے کا ذائقہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دہی کو کھانے میں ٹماٹروں کی جگہ پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔



About the author

160