معاشرتی برائیاں

Posted on at


پاکستان میں دن بدن معاشرتی برائیاں بڑھتی ہی جا رہی ہیں .پاکستان میں جو جو برائیاں ان دنوں سر گرم ہیں ان میں شراب ،تمباکو نوشی ، رشوت خوری ، سود خوری، گداگری ،اور جہیز شامل ہیں .پرے پاکستان میں یہ برائیاں بوہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں .اور پاکستان کی حکومت ان برائیوں کو کنٹرول کرنے میں بلکل ناکام ہے .



جیسے بھی دیکھیں وہی تقریبا ہر مشارتی برائی میں ملوث ہے .کسی نہ کسی طریقے ان برائیوں میں پھنسا ہوا ہے .پاکستان کے نوجوان تمباکو نوشی جیسی مضر عادت میں مگن ہیں .تمباکو نوشی کرنے والے نوجوان ذرا خبر دار بھی رہیں ،کیوںکہ اس سے جلد کینسر اور منہ کا کینسر بھی ہوتا ہے .بعض لوگوں کو اس کا احساس بعد میں ہوتا ہے جب وہ کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں .



شراب کا نشہ بھی پاکستان میں اپنے عروج کو ہے .پاکستان میں شراب نوشی کے لئے کچھ لوگوں نے اس کے لئے اپنا کاروبار بھی شروع کر دیا ہے .پاکستان کی حکومت کی طرف سے شراب نوشی پر پابندی ہے .لیکن پاکستان میں پولیس والے خود ہی شرب نوشی کرتے پھرتے نظر اتے ہیں .جب پاکستان کے قانون والی ہی ایسے ہیں تو پھر عوام کا تو پھر کیا انجام ہو گا .یہ سمجھنا مشکل نہیں



.پاکستان میں اب بوہت سے لوگ اس کا لے دھندے میں ملوث ہیں .لکن حکومت اس طرف کوئی توجو نہیں دے رہی .اگر اس پر جلد قابو نہ پایا گیا تو پھر پورے پاکستان میں شراب عام ہو جائے گی .اور پھر اس سے چھٹکارا حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا .حکومت کو چاہیے کہ اس کے خلاف جلد اقدام کریے .اور پاکستان کی انجان نسل کو اس طرح کی گندی عادت اور حرام چیز سے بچاے .



About the author

160