جو حصہ دوئم

Posted on at


جو کا استعمال زیادہ تر ان لوگوں کے لیے انتہائی مفید ہے جو لوگ گرم مزاج کے ہوتے ہیں۔ کیونکہ جو تاثیر میں ٹھنڈے ہوتے ہیں اس لیے ان لوگوں کو کافی فائدہ پہنچاتے ہیں۔


 



 


جو کی ایک اور خاصیت یہ ہے کہ یہ انسانی جسم کو پتلا کرتے ہیں۔ جو کو جس طرح سے بھی استعمال کیا جائے یہ انسانی جسم کو پتلا کرنے میں مدد دے گا۔ آج کل بڑی سے بڑی ماڈل اپنی فٹ نس کو برقرار رکھنے کے لیے جو کا استعمال کرتی ہے۔


 



 


جو کا آٹا سکن کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ اس کا سکن پر استعمال سکن کو گورا کرتا ہے اور سکن کے مساموں کی گندگی کو بھی نکالتا ہے۔ اس کو مختلف طریقوں سے سکن پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کو اکیلا پانی میں ڈال کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بعض لوگ اسے ابٹن میں ملا کے استعمال کرتے ہیں اور بعض لوگ اسے دودھ میں ڈال کے چہرے پر لگاتے ہیں۔ لیکن اس کو جس چیز میں بھی استعمال کیا جائے اس کو تھوڑی دیر کے لیے بگھو لینا چاہیئے پھر اس کو استعمال کرنا چاہیئے کیونکہ جو کا آٹا تھوڑا سا سخت ہوتا ہے اگر اس کو فوراً استعمال کر لیا جائے تو یہ سکن پر الرجی بھی کر سکتا ہے اس لیے اگر اس کو بگھو لیا جائے تو یہ نرم بھی ہو جاتا ہے اور اس کے سکن پر اثرات بھی اچھے ہوتے ہیں۔


 



جو کا آٹا صرف چہرے کی سکن کے لیے ہی مفید نہیں بلکہ یہ ہاتھ پاوں اور تمام جسم کے لیے مفید ہے۔ یہ تمام جسم کی صفائی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔


 



 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160