میرا تاریخی سفر(حصہ سوئم)

Posted on at


اگلی صبح ہم راولپنڈی کے سفر کیلئے روانہ ہوئے ۔اور راستے میں کھیوڑہ کے مقام پر پہنچے جہاں نمک کی بہت بڑی کانیں موجود ہیں۔ہم لاہور سے اس مقام پر چار گھنٹے میں پہنچے۔اس سفر میں کافی حسین مناظر دیکھنے کو ملے۔اس سفر میں اونچے پہاڑ اور سر سبز وادیاں دیکھیں۔

نمک کی ان کانوں کو دیکھ کر قدرت کی حقیقت نظر آتی ہے۔یہ بہت بڑی کان ہے جس میں کروڑوں ٹن نمک موجود ہے ۔یہ ایسے چمک رہاتھا جیسے کسی نے ہیرے پرو دیے ہوں۔

اس کے بعد ہم راولپنڈی کی طرف روانہ ہوگئے ۔کیونکہ یہ سفر کافی طویل ہے اس لیے ہم تقریباًآٹھ گھنٹے بعد اس جگہ پر پہنچے جہاں ہم نے رات کو آرام کرنا تھا بارش کی وجہ سے یہ سفر کافی دلچسپ ہوگیا تھا ۔لہذا ہم اس جگہ پر پہنچ گئے۔رات کو ایک مدرسے میں پڑاوٗ کیا ۔اور الصبح ہم اٹک آئل ریفائنری کے ویوزٹ کیلئے روانہ ہو گئے اور انڈسٹری کا ویوزٹ کیا جہاں ہزاروں لیٹر آئل روزانہ ریفائن کیا جاتا ہے۔یہ بہت عظیم دورہ تھا جو کہ ہمارے شعبے کا عظیم ادارہ ہے ۔کیونکہ ہم تمام سٹوڈنٹس کیمیل شعبے سے تعلق رکھتے تھے۔لہذا اس انڈسٹری کو دیکھنے کا ایک عجیب ذوق تھا جو ہمیں دیکھنے کو ملا۔اس کےبعد ہم نے فیصل مسجد کی طرف روانہ ہوئے۔کیونکہ جمعتہ المبارک کا دن تھا۔

ہم جمعہ کے وقت اس مسجد میں پہنچ گئے۔وضو کرنے کے بعد اس مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی۔اور مسجد کا دورہ کیا ۔ یہ مسجد بھی اپنی خوبصورتی کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے ۔جو کہ باہر سے آنے والے  کیلئے عظیم جگہ ہے ۔اس کے بعد اس اسلام آباد خوبصورت جگہوں کا معائنہ کیا۔



About the author

160