یورپی ممالک پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی منڈیاں ہیں

Posted on at


 

یورپی ممالک پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی منڈیاں

ہیں

یورپی یونین کے رکن ممالک پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی بڑی درآمدی منڈیاں ہیں ، جرمنی، برطانیہ ، بیلجیم ، اٹلی ، اور ہا لینڈ کا شمار پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کے بڑے درآمد کنند گان میں ہوتا ہے ، پھلوں کی ملکی برآمدات کا حجم 300 ملین ڈالر سے زائد ہے ، جس میں تیسرا حصہ ترشاوہ پھلوں کی برآمد سے حا صل ہوتا ہے ، ہا رٹی کلچر شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ --ملک میں تقریباَ دو لاکھ

ہیکڑ ز رقبہ پر کینو کاشت کیا جاتا ہے-

جس سے سالانہ اوسط 1.5ملین تن کی پیدا وار حاصل ہوتی ہے ، ترشا وہ پھلوں کی پیدا وار کے حوالے سے پاکستان دنیا کا 12واں بڑا ملک ہے ، جبکہ دنیا بھر میں سب سے ذیادہ کینو پاکستان میں پیدا ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ممالک کی ما کیٹوں میں پاکستانی ترشا وہ پھلوں کا

حصہ0.09فیصد ہے -

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ یورپے منڈیوں تک پاکستانی کینو کی غیر متواتر سپلائی کے باعث پاکستانی پھل ٹیبل فروٹ کا درجہ حاصل نہیں کر سکا ، پاکستانی کینو کو یورپی مما لک کی فیکٹریاں جوس تیار کرنے کے لئے بچر خام مال استعمال کرتی ہیں ، انہوں نے کیا کہ یورپی مار کیٹوں میں پاکستانی کینو کو سپین ، مراکو، ارجنٹینا ، اور جنو بی افریقہ سے درآمد کینو سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے کیونکہ ان ممالک سےسپلائی کیا جانے والا کینو بغیر بیج کے ہوتا ہے ،اس لئے یورپی صارفین انکی خریداری کو تر جیح

دیتے ہیں-

جبکہ ذائقہ کے حوالے سے وہ پاکستانی کینو کا مقابلہ نہیں کر سکتے، ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستانی کینو کے برآمدات کے فروغ کے لئے نئی ٹیکنالوجی سے استفادہ کے ذریعے کم بیجوں والا یا بغیر بیج کے کینو کی پیدا وار کا بڑھانہ ہوگا ، اس کے علاوہ یورپی ممالک کو کینو کی مسلسل برآمد سے بھی اسکو ٹیبل فروٹ بنانے میں معاون ثابت ہو سکے گی ، جس سے ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جا

سکتا ہے-



About the author

ayesha-rehman

I am Ayesha Rehman its enough to describe me..

Subscribe 0
160