پاکستان ہاکی

Posted on at


اسسلام و علیکم 


فلم انیکس میں یہ میرا پہلا بلاگ ہے اور اپنے پہلے بلاگ میں پاکستان کا قومی کھیل ہاکی کے بارے میں کچھ بتانے جا رہی ہوں


پاکستان ہاکی کی صورتحال دن بدن بگڑتی چلی جا رہی ہے . ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہونے کے باوجود تنزلی کا شکار ہے .پاکستان ہاکی کی صورتحال ہمیشہ سے ایسی نہیں رہی پاکستان کی ہاکی ٹیم نے سب سے زیادہ ورلڈ کپ جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہوا ہے .پاکستان ہاکی کی تاریخ میں اتنا بد ترین دور نہیں آیا جو کہ اب ہے .



پاکستان ہاکی اپنی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستان ہاکی اس بار ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر رہی .پاکستان آج تک جب بھی ورلڈ کپ ہوا پاکستان کبھی بھی سیمی فائنل سے نیچے نہیں آیا .لکن اس بار پاکستان ورلڈ کپ میں ہی شرکت نہیں کر رہا .یہ پاکستان کے لئے بوھت ہی شرمندگی کی بات ہے. اس سے پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا امیج بوھت برا ہوا ہے .یہ سب کچھ پاکستان ہاکی کی انتظامیہ کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہوا ہے .



پاکستان کی انتظامیہ اگر اس وقت سہی فیصلے کرتی تو آج پاکستان کی عوام کو شرمندگی نہیں ہوتی .پاکستان ہاکی کی انتظامیہ میں جو بھی آیا اس نے صرف اپنے مفاد کے لئے ہاکی کو استعمال کیا جس کا ہم آج انجام دیکھ رہے ہیں .اس کی وجہ سے اب ہاکی کھیل کو پاکستان میں کم پسند کیا جانے لگا ہے اب لوگ ہاکی کو چھوڈ کر کرکٹ کو پسند کرنے لگے ہیں .اب پاکستان ہاکی کی انتظامیہ میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں .اور کچھ اہم فیصلے بھی کے جا رہے ہیں .



پاکستان ہاکی کی پھر بہتری کے لئے اتظامیہ بوھت کام کر رہی ہے اس امید کے ساتھ کہ ہاکی پھر سے اپنا عروج حاصل کرے .ہم سب کی دعائیں پاکستان ہاکی کے ساتھ ہیں .



About the author

160