ایسی معمولی بیماری جسکو شرمناک سمجھ لیا جاتا ہے

Posted on at


 

بیماریان مختلف انداز سے انسان کے جسم ، مزاج اور نفسیات پر اثر انداز ہوتی ہیں لیکن کچھ بیماریاں ایسی بھی ہوتی ہیں جونہائت معمولی ہوتے ہوئے بھی بعض افراد کو احساس کمتری میں مبتلا کردیتی ہے وہ لوگ ان بیماریوں کو شرمناک تصور کرلیتے ہیں اور یہ لوگ کسی بھی ڈاکٹر سے ان کے  بارے میں بات کرنا مناسب نہین سمجھتے، کسی معالج سے اس کے بارے میں مشورہ کرنے کی ہمت  نہیں کر پاتے اور ین اپنی ذات میں احساس کمتری کی جڑیں گہری کرتے رہتے ہیں جسمانی بے چینی اور ذہنی تکلیف برداشت کرتے رہتے ہیں حالانکہ یہ بیماریاں یا مسائل معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں اور ان کا علاج کچھ زیادہ مشکل نہیں ہوتا ایسی ہی ایک بیماری یا مسئلہ جس کے بارے میں ہم آپکو بتائیں گےاور وہ ہے

زیادہ پسینہ یا جسم سے بو آنا ۔ یہ ایک ایسی عام معمولی بیماری ہے جو کہ صرف گرمی کے موسم مین شدت اختیار کرتی ہے اور جو شخص اس بیماری میں مبتلا ہوتا ہے وہ ہر کسی سے کتراتا رہتا ہے کہ اگرکوئی بھی اس کے قریب آئے گا تو وہ پسینے کی بدبو کی وجہ سے اس بری نظر سے دیکھے گا اور اس بیماری کی وجہ سے بعض لوگ اتنے حساس ہوجاتے ہیں کہ وہ تو کسی محفل یا تقریب میں شرکت ہی نہیں کرتے آجکل بازار میں اس کے لیے سپرے مل جاتے ہیں لیکن وہ بھی وقتی کام کرتے ہین پھر وہی حال

اس مسئلہ کا حل ہم آپکو بتاتے ہیں کہ اس زیادہ پسینہ آنے کو ہائپرہائیڈروسسز کہتے ہیں اور یہ بیماری ہر دوسو افراد میں سے ایک لاحق ہوتی ہے اصل میں پیسنے میں کوئی خاص بدبو نہیں ہوتی جب پسینہ مسامون سے نکل کر جلد پر پھیلتا ہے تو اس میں کچھ بکٹیریا شامل ہو جاتے ہیں جو بدبو کا باعث بنتے ہیں ایسے لوگوں کو اینٹی بیکٹریل صابن استعمال کرنا چاہیے اور روزانہ نہانے کو معمول بنا لینا چاہیے اور اس بیماری سے متاثر افراد کو کاٹن کے کپڑے پہننے چاہیے اور ایسے باڈی سپرے کا استعمال کریں جن میں ایلومینیم یا زنک شامل ہو

اس کے علاوہ جو افراد اس مسئلے سے دوچار ہیں انہیں کھانے پینے میں ایسی چیزیں استعمال کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے جن کی بو تیز ہوتی ہے جسے پیاز ، لہسن اور گرم مسالے وغیرہ ان چیزوں کے استعمال سے بھی پسینے کی بدبو تیز ہو جاتی ہے اس لیے کھانے پینے کی احیتاط بھی لازم ہے ۔   

       



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160