ذائقے دار، صحت بخش مسالے-حصّہ اؤل

Posted on at


 


مشرقی ملکوں کے کھانے چٹ پٹے، خوشبودار لذیذ کیوں ہوتے ہیں؟ انکی یہ خوبیاں ان میں استعمال ہونے والے مسالوں کی مرہون منّت ہیں. چٹ پٹے سموسے، خوشبودار لذیذ بریانی بریانی، بارہ مسالوں کی چاٹ، زبان کے ذائقے کی کلیاں چٹخانے والی حلیم، چٹنیاں، اچار غرض کن کن کا ذکر کر کے انکی طلب میں اضافہ کیا جاۓ. مسالے مشرقی ملکوں میں زبان کا چٹخارہ ہوتے ہیں. آج سے نہیں، صدیوں سے ان ملکوں سے دنیا کے دیگر ملکوں کے لیے یہ مسالے لاکھوں ٹن کے حساب سے ایک اہم مال تجارت بنے ہوۓ ہیں. یہ مسالے بہت نہیں تو تھوڑے تھوڑے ہر جگہ کھانوں میں لذّت کے لیے ضرور استعمال ہوتے ہیں


صحت کا سامان بھی



یہ مسالے لذّت کام و و دہن میں اضافے کے علاوہ اپنی خاصیتوں کے اعتبار سے کئی امراض کا علاج بھی ہوتے ہیں. انکا دوائی پہلو مسلمہ ہے. ایک دنیا انہیں اس مقصد کے لیے بھی صدیوں سے استعمال کر رہی ہے. ان میں سے صرف چند اہم مسالوں کا تذکرہ یقیناً ہر لحاظ سے مفید ثابت ہو گا


دار چینی




یہاں ان مسالوں کی افادیت کا سمجھنا بھی یقیناً مفید ثابت ہو گا اور وہ افادیت ہے انکے امراض سے شفا بخشی کی صلاحیت. ان کی سب سے اہم افادیت آنتوں میں موجود یا گھس آنے والے جراثیم کی ہلاکت ہے. اس کے علاوہ ان میں نزلہ زکام، دماغی اور جسمانی تھکن دور کرنے کی بھی خاصیت ہوتی ہے. ان مسالوں کے شوربے کے ایک پیالے کے پینے سے بند ناک کھل جاتی ہے اور گلے کی خراش اور کھانسی کو بھی آرام ملتا ہے، بلکہ بسا اوقات پسینہ آ کر بخار بھی اتر جاتا ہے. قدرت نے یہ صلاحیت دار چینی میں خوب رکھی ہے. اس میں خاص طور پر انفلوئنز کے جراثیم کا توڑ کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے. گرم چاۓ میں پسی ہوئی دار چینی کا آدھا چاۓ کا چمچہ اور چٹکی بھر کالی مرچ کا سفوف اور شہد شامل کر کے پینے سے گلے کی دکھن، خراش، سوجن اور تنگ کرنے والی کھانسی دور ہو جاتی ہے. اس کے ساتھ تازہ ادرک کا سفوف شامل کر دینے سے قے، متلی اور اسہال کی شکایات قابو میں آ جاتی ہیں. اسہال کی شکایت کے لیے خاص طور پر تازہ ادرک کے ٹکڑے کو ایک پیالی گرم پانی میں شامل کر کے پینے سے فوری آرام ملتا ہے
الائچی



 


سبز الائچی کا اپنا مخصوص ذائقہ اور فرحت بخش خوشبو ہوتی ہے. اس میں منہ کے جراثیم ہلاک کر کے بدبو دار سانس سے چھٹکارا دینے کی خاصیت بھی ہوتی ہے. جب بھی ضرورت ہو، اسکا چھلکا دور کر کے اس کے دانے چبا کر منہ تازہ کیا جا سکتا ہے. بڑی الائچی کے بیجوں میں معدے اور آنتوں کی شکایات دور کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، خاص طور پر بچوں میں اسہال کے علاج کے لیے مؤثر ثابت ہوتی ہے. اس مقصد کے لیے الائچی، تازہ پودینہ اور سونف ایک پیالی پانمیں جوش دے کر چھان کر بچے کو پلانے سے دست کے علاوہ متلی اور قے کا علاج کیا جاتا ہے. گرائپ واٹر میں بھی یہ اجزاء شامل کیے جاتے ہیں.
ناک اور سینے میں جمے ہوۓ بلغم سے نجات کے لیے آدھے لیٹر پانی میں چھے الائیچیاں، چار لونگ، ادرک کا چھوٹا ٹکڑا اور ایک ٹکڑا دارچینی کا ڈال کر جوش دیں. پانچ منٹ بعد اس میں ایک گلاس دودھ اور شہد حسب ذائقہ شامل کر کے مریض کو پلانے سے بلغم سے گلا اور بند ناک کی تکلیف دور ہے نہیں، بلکہ فلو اور تھکن بھی دور ہوتی ہے


 



About the author

Ahmad_Hasan

I am Ahmad Hasan and it is honour for me work in FilmAnnex as a blogger.

Subscribe 0
160