بدبودار سانس اور منہ کے دیگر مسائل

Posted on at


 

سانسوں کے ساتھ منہ سے بدبو آنا کسی کے لیے بھی خاصی شرمندگی کا با عث بن سکتا ہے ، اسکی وجہ سے نہ صرف سماجی اور جذباتی روابط ، بلکہ بعض جگہوں پر تو ازدواجی زندگی بھی متاثر ہو سکتی ہے اس معاملے کے بارے میں کسی حد تک ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ بعض اوقات جو شخص اس مسئلے کا شکار ہوتا ہے اس  کا علم ہی نہیں ہوتا اسے خود پتا ہی نہیں ہوتا کہ اس کے منہ سے کتنی بدبو آتی ہے اور بعض اوقات کوئی شخص نہ صرف اپنے اس مسئلے سے آگاہ ہوتا ہے بلکہ اسے اس سے کہیں زیادہ سنگین بھی سمجھتا ہے جتنا وہ حقیقت میں ہوتا ہے بہرحال یہ مسئلہ زیادہ تو متاثر افراد کے لیے شرمندگی بے سکونی اور خفت کا باعث بنتا ہے

بدبو دار سانسں کی بڑی وجہ گندھک کا ایک مرکب ہوتا دہے جو ایک خاصقسم کے بیکٹیریا سے پیدا ہوتا ہے اور اس بیکٹیریا کا ٹکھکانا زبان کی سطح اور دانتوں کی ریخیں ہوتی ہیں اگر صرف منہ کی سٖائی کا صحیح طور پر خیال نہ رکھنے کی وجہ سے سانسں کے ساتھ منہ سےت بدبو آتی ہو تو پھر اس مسئلے کا علاج زیادہ مشکل نہیں صرف منہ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صاف رکھنے سے ہی مسئلہ حل ہو جائے گا لیکن بعض اوقات کسی قسم کے انفیکشن یا معدے کی خرابی وغیرہ سے بھی بدبودار سانس کی ہو جاتی ہے

ایک ڈاکٹر صاحب کا کہنا ہے کے سانسوں سے بدبو آنے کی تین وجوہات ہوتی ہے ایک تو یہ کہ منہ کی صفائی کا صحیح طور پر خیال نہ رکھا جائے ، دوسرے مسوڑوں کی کوئی بیماری لاحق ہو، تیسرے  جیسے گیسٹرک کی شکایت رہتی ہو منہ کی صفائی کے ضمن میں سب سے ضروری بات کم ازکم دو وقت یعنی صبح اور رات کو سوتے وقت دو منٹ کے لیے دانتوں کو ہر زاویئے سے برش کرنا چاہیے دانتوں کے ساتھ ساتھ اگر زبان کو بھی برش سے صاف کر لیا جائے تو بہتر ہے کینکہ دانتوں کے ریخوں کے ساتھ ستھ بیکٹریا زبان کی سطح پر بھی گھر بناتے ہیں  ماوتھ واش کا استعمال بھی اس میں مفید ہو تا اس سے بیکٹریا کو ہلاک کرنے اور دانتوں پر اس میل ک جمع ہونے سے روکنے میں مدد ملتی ہے

منہ کی صفائی کے لیے اگر برش میسر نہیں ہے تو اسکی جگہ مسواک بھی کر سکتے ہیں تازہ مسواک بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160