نظریہ پاکستان کی اہمیت

Posted on at


پاکستان کی سلامتی نظریہ پاکستان کے تحفظ سے ہی ممکن ہے وطن عزیز کی بقاء ترقی اسی نظریے کی مرہون منت ہے اس نظریے سے چشم پوشی سے سنگین حالات پیدا کر سکتی ہے کیوں کہ نظریہ کا ضیاع قوموں کے وجود کو حرف غلط کی طرح مٹا دیتا ہے



کامرانی کا باعث۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


نظریہ پاکستان نے برعظیم کے مسلمانوں کو ایک پیلیٹ فارم پر جمع کیا اور ان میں وحدت فکر ہیدا کی جس کے نتیجے میں انہوں نء ہندؤں اور انگریزوں کا بڑی جرات سے مقابلہ کیا اور آزاد مملکت حاصل کرنے میں کامیاب کو گے



کردار سازی،،،،،،،،،،،،،


نظریہ پاکستان کا سب سے بڑا مقصد ایک ریاست کا قیام تحا جس میں اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق ایک اسلامی معاشرہ کی تشکیل کی جاسکے اور مسلمان اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی گزار سکےاس طرح نظریہ پاکستان ایک ایسی قوم کی تشکیل کرتا  ہے جس کے افراد باکردار اخلاق دیانت دار اور جرات مند ہوں اور اسی کردار کی قوت سے انہیں عالمی قیادت کی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے



عالم اسلام کا اتحاد،،،،،،،،،،،،،،،،،،


نظریہ پاکستان کی بنیاد اسلام کے اصولوں پر رکھی گئی ہے دین اسلام رنگ و نسل اور زبان و وطن کی تفریق بے معنی ہے پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے


قوت کا سر چشمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


نظریہ پاکستان سے مراد اسلام یے اسلام نے دو قومی نظریہ کو فروغ دیا ہے اس لیے نظریہ پاکستان قوت کا سرچشمہ ہے جس نی ماضی میں بر عظیم کے مسلمانوں کو بے پناہ قوت عمل سے نوازا ہے آئندہ بھی اسی کے بل بوتے پر مسلمان پاکستان عالم اسلام پر قیادت کا فریظہ سر انجام دیتے رہیے گے



                                                                    نظریہ پاکستان کو ہماری زندگی میں بڑی اہمیت حاصل ہے اسے نظرانداز کر کے ہم نہ بقا کا تصور نہیں کر سکتے اور اسی سے ملک کی بقاء ممکن ہے


 




About the author

160