"الله کی اطاعت"

Posted on at


حضرت سعدی فرماتے ہیں ایک دن سر زمین رودبار میں تھا کہ اچانک ایک ایسا شخص سامنے ا گیا جو چیتے پر سوار تھا- میری نگاہ اس پر پڑی تو میں خوف سے تھر تھر کاپنے لگا-

 

اس شخص نے میری یہ حالت دیکھی تو مسکراتے ہوۓ بولا، اے سعدی! مجھے چیتے پر سوار دیکھ کر حیران نہ ہو- اگر تم بھی خلوص دل سے اللہ پاک کے حضور سر اطاعت سے جھکا دے اور اس کے احکامات کے مطابق زندگی گزارے تو تیرا حکم بھی کوئی نہ ٹالے گا- اس طرح سب تیرے فرماں بردار بن جاییں گے جو خدا کی اطاعت کرتا ہے- دوسرے اس کی اطاعت کرتے ہیں-

 

اس شخص نے سلسلے کلام جاری رکھتے ہوۓ کہا، جب بادشاہ خدا کا حکم بردار بندہ بن جاتا ہے تو خدا اس کا مدد گار اور محافظ بن جاتا ہے- اور جب خدا دوست بن جائے تو پھر یہ بات ممکن ہی نہیں کہ وہ اپنے دوست کو کسی دشمن کے حوالے کر دے یاد رکھ! زندگی گزارنے کا یہی سب سے اچھا راستہ ہے  



About the author

maryumkhan

working at filmannex

Subscribe 0
160