ماں کی دعا جنت کی ہوا

Posted on at


لفظ "ماں" صرف ایک حرف نہیں بلکے خلوص و محبّت، قربانی و ایثار کی ایک سنہری داستان ہے- ماں کا آنچل دھوپ میں بادل اور برسات میں چھت کی مانند ہوتی ہے جو اولاد کے ہر دکھ پر پریسشانی کو خود سہ کر اسے راحت دیتا ہے-

ماں اپنے بچے کی اچھی پرورش کے لئے دن رات ایک کرتی ہے- حالانکہ یہ بہت مشکل کام ہے- لیکن بچے کی محبّت اتنی شدید ہوتی ہے کے کوئی بھی چاہت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی- ماں کی دعا اولاد کی زندگی کی بڑی سے بڑی مشکل کو بھی حل کر دیتی ہے-

ماں کی ہستی عظیم ہے جسکی خدمت کو نبی نے جہاد پر بھی ترجیح دی ہے- نبی اکرم کا فرمان ہے

"ہمارا دین بھی ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ اپنے والدین کے آگے اف تک نہ کرو اور اگر ان کو بڑھاپے کی حالت میں پاؤ تو ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیس او"

انسان کی عمر بھر کی کامیابی ماں کی مرہون منت ہے- جو بلاعرض محبّت کے باندھتی ہے- جو سارے آنسو اپنے دامن میں جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے- یہ وہ انمول ہیرہ ہے جس کی مجودگی سے انسان کی زندگی منور اور خوبصورت ہوتی ہے- خود مشکلوں کی زندگی گزارتی ہے اور مشکلات کا سامنا کرتے کرتے اس دنیا سے رخصت ہو جاتی ہے- لیکن اپنی مجودگی میں اپنی اولاد پر آنچ تک نہیں انے دیتی- ایک میں کی اپنی اولاد کے لئے  بیش بہا امیدیں ہوتی ہیں- ان کو پورا کرنے کے لئے وہ اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر فاقہ کشی کی زندگی گزارتی ہے- اپنی ہر خوشی کو قربان کر کے اولاد کو پروان چڑھاتی ہے- پھر اولاد کے جوان ہونے پر اسکے رستے ہوۓ غم سہتی ہے-

 

ہماری اس محسن ہستی کی خدمت میں مرتے دم تک کوئی کمی نہیں اتی- اگر ہم اپنی ساری زندگی کا سرمایہ بھی اسکے قدموم میں رکھ دیں تو اس کی ایک رات کا بدل  نہیں دے سکتے جو اس نے ہماری خاطر جھاگتے ہوۓ گزاری تھی یہ وہ انمول رشتہ ہے جو کسی بھی قیمتی شہ کے عوض نہیں ملتا- دنیا کا ہر تعلق ہر رشتہ دھوکہ دے سکتا ہے لیکن یہ ایک ایسا پاکیزہ اور صحت سے بھرا رشتہ ہے جو انسان کو اپنی آخری سانس تک صرف محبّت ہی دیتا ہے اور ماں کی یہ محبّت اسکی اولاد کو فخر سے دنیا میں جینا سیکھاتی ہے- ماں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا- یہ وہ ہستی ہے جو اولاد کے لاکھوں راز سینے میں چھپا سکتی ہے-

 

اوراق الفاظ سے پر ہو جائیں گے قلم لکھتے لکھتے سوکھ جاییں گے لیکن ماں کی عظمت کا باپ کبھی بھی اختتام پذیر نہیں ہو گا- ایک ماں ساری  زندگی اپنے سسرال کا ظلم ہستے ہوۓ برداشت کرتی ہے اپنے شوہر کا برا سلوک بھی برداشت کر لیتی ہے لیکن جب وہ اپنی اس اولاد کو دیکھتی ہے جس پر اس نے ساری زندگی کی محنت لگا لی اور وہ آخر میں ا کر اس کے سارے ارمان چکنا چھوڑ کر دیتے ہے تو اس وقت ایک ماں اکیلی راہ جاتی ہے اور سوچتی ہے کے یہی وہ اولاد ہے جس کے لئے میں راتوں کو جگھتی تھی جس کے لئے میں نے ہر ظلم برداشت کر لیا- ایک ماں کی دعا اور بدوا دونوں ہی آسمان پر جاتی ہے تو کوشش کیجیے کے اس بدوا سے دور رہے-

  

    

 



About the author

rabia-ali

I am Kasi kasandra From United states & doing work on filmannex

Subscribe 0
160