کہی آپ کے مسائل کی وجہ تنہائی تو نہیں ( سر گرم زندگی گزاریں)

Posted on at


 

انسان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ معاشرتی حیوانہے ، اسکی ساری سوچیں ، پوری سرگرمیاں اپنے جیسے دوسرے انسانوں اور ان سے بندھے رشتوں سے جڑی ہوتی ہے اور اگر اسے دوسروں سے الگ تھلگ کر دیا جائے تو وہ زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتا یہاں تک کی بیشتر نفسیاتی مسائل کی بنیاد تنہائی کو قرار دیا جا سکتا ہے بلکہ جدید تحقیق نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ دنیا کی دو بڑی جسمانی بیماریاں بھی تنہائی کا شکار لوگوں میں زیادہ پایا جاتا ہے تنہائی نہ صرف آپکو گوں نہ گوں مسائل سے دوچار کردیتی ہے بلکہ میل ملاپ کا خاتمہ معاشرے کے وجود کی بنیاد ہی کھوکھلی کر دیتا ہے

بعض مرد وخواتین کا یہ مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ کم آمیز ہوتے ہیں اور زیادہ لوگوں سے ملتے جلتے ہیں یہ لوگ عموما تنہائی کا شکار ہو جاتے ہیں اور اس سے انکی زندگی بھی اجیرن ہو جاتی ہے ’’ سماجی تفرید ‘‘ یا معاشرے میں تنہائی کا احساس انسان کو اس مقام پر پہنچا دیتا ہے کہ انسان اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ بھی منسلک نہیں رہ سکتا اور انسان اپنی ازدواجی زندگی پر بھی توجہ مرکوز نہیں کر سکتا اور بچوں کو بھی توجہ نہیں دے پاتا

انسان کو چونکہ مختلف ادوار میں ساتھیوں اور دوستوں کی ضرورت رہتی ہے چاہے بچے ہوں یا بالغ سب کو ان کی ضرورت محسوس ہوتی ہے مثال کے طور پر آپ کے بچوں کو اپنی شناخت ، شخصیت کے نکھار اور کھیل کود کے لیے دوستوں کی ضرورت پڑتی ہے انہیں زندگی کے متعلق سوچنے وسیع کرنے اور تصورات کو وضاحت کے لیے کسی نی کسی سے گفتگو کی طلب ہوتی ہے دوستو ں کے بغیر بچے بھی اپنے ولادین کی طرح کم آمیز ہو جاتے ہیں اس اندیشے کو ہر قیمت پرزائل کرنا ہو گا ورنہ آپ کے بچے ایسی شخصیت کے حامل ہو نگے جو ہر طرح کی مشکلات اور خطرات کا بآسانی شکاار ہو سکتے ہیں

جو انسان اکیلا ہو وہ کسی بھی فرسٹریشن کا شکار ہو سکتا ہے اس سے انسان کے اہل خانہ پر بھی اثر پڑتا ہےاسلیے جب بھی موقع ملے تو دوستوں رشتے داروں اور سے بات چیت کریں اس سے خاندانی اور سماجی زندگی میں توازن پیدا ہوتا ہے اس لیے اگر کسی کی بات چیت سے آپ متاثر ہوئے ہے تو ان کے ساتھ دوستی میں خود پہل کریں تنہائی سے نکلنے کے لیے آپ کو تھوڑی محنت کرنا ہوگی۔  

   



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160