غربت

Posted on at


آج میں اپنے اس بلاگ میں غربت کے بارے میں کچھ بات کرنا چاہتا ہوں . پاکستان کے لحاظ سے اگر دیکھا جاۓ تو پاکستان میں غربت کی کوئی کمی نہیں ہے. پاکستان میں نظام ہی کچھ ایسا ہے کہ امیر لوگ اور بھی زیادہ امیر اور غریب لوگ اور بھی زیادہ غریب ہوتے چلے جا رہے ہیں. ٢٠١٤ کی رپورٹ کے مطابق تو پاکستان میں رہنے والوں میں ٥٣ فیصد لوگ ایسے ہیں جو غربت کی لکیر سے بھی نیچے ہیں. مطلب یہ کے انتہائی غریب لوگ جو کے اپنے کھانے کا بندوبست بھی نہیں کر سکتے.



میرے خیال کے مطابق اس کی ایک وجہ یہ ہے کے یہاں پاکستان میں تعلیم یافتہ لوگوں کی کمی ہے.اور دوسری وجہ یہ ہے کہ اگر کچھ لوگ تعلیم حاصل کر بھی لیتے ہیں تو انھ ملازمت وغیرہ نہیں ملتی جس ککی وجہ سے غربت دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے. تعلیم کی کمی کی وجہ سے لوگ کاروبار کو ترجیح دیتے ہیں.لیکن پاکستان میں کاروبار کے حالات بھی کچھ ٹھیک نہیں ہیں.غربت کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو تعلیم بھی نہیں دلوا سکتے.اس طرح ناخواندگی بڑھتی جا رہی ہے اور تعلیم کا شعور بہت کم ہوتا جا رہا ہے.



ملازمت نہ ہونے کی وجہ یہ بھی ہے کے پاکستان میں صنعتیں تباہی کا شکار ہیں.پاکستان میں جو اس سے پہلے کی حکومت تھی اس نے اس طرف بکل توجہ نہیں دی اور صنعت بلکل تباہ ہو کر رہ گی ہیں.جس کی وجہ سے بے روزگاری کافی حد تک بڑھ گئی ہے .



پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت مطلب موجودہ حکومت نے کچھ اس سلسلے میں بہتر اقدامات کے ہیں جن کی وجہ سے صنعتیں دوبارہ بھال ہو رہی ہیں.اور تعلیم کا نظام بھی درست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس سے ایک تو روزگار کے مواقے پیدا ہوں گے اور اوم میں تعلیم کا شعور پیدا ہو گا .



About the author

160